حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 122 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 122

  اس نے تمہاری بھلائی کے لئے زمین کی سب چیزوں کو پیدا کیا پھر آسمان کی طرف متوجّہ ہؤا اور انہیںدرست کیا۔سات آسمان۔اگر کِسی طرح نہیں مانتے تو یُوں تو مانو کہ وہ ہرچیز کا عالم ہے اور علم والوں کی بات ماننا فطرتِ انسانی میں داخل ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۱؍فروری ۱۹۰۹ء) خَلَقَ لَکُمْ۔اندازہ کیا تمہارے لئے کیونکہ قیامت تک خلق ہو گی۔سَبْعَ سَمٰوٰتٍ آسمان کے ستارے سات قِسم کے ہیں۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۳۶)    سُورۃ الحمد میں دو گروہوں کا ذکر ہے منعَم علیہم ، مغضوب علیہم۔منعَم علیہم کو متّقین فرمایا اور بتایا کہ وہ غیب پر ایمان لاتے ہیں نماز پڑھتے، اپنے مال و جان کو خدا کی راہ میں خرچ کرتے اور یقین رکھتے ہیں کہ وحی کا سِلسلہ ابتدائے خلقِ آدم سے تاقیامت جاری ہے۔یہ لوگ ہدایت کے گھوڑوں پر سوار ہیں اور مظفّر و منصور ہوں گے۔دومؔ وہ لوگ جن کے لئے سُنانا نہ سُنانا برابر ہے اور جو شرارت سے انکار کرتے ہیں مغضوب علیہم ہیں ایسے ہی منافق۔سومؔ وہ جو غلطی سے گمراہ ہیں یا