حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 106
کو چاہیئے کہ نماز کو اسی طرح پر یقین کرے۔اِبتداء نماز سے جب اﷲ تعالیٰ کا نام لیتا ہے اور کانوں پر ہاتھ رکھتا ہے تو گویا دُنیا اور اس کی مشینحتوں سے الگ ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ سے ہی سروکار رکھتا ہے پھر اپنے مطالب و مقاصد بیان کرے۔نماز میں قیام ، رکوع سجدہ اور سجدہ سے اُٹھ کر پھر دوسرے سجدہ میں اپنے مطالب بیان کر سکتا ہے پھر التّحیات میں صلوٰۃ اور درُود کے بعد دعا مانگ سکتا ہے۔گویا یہ سات موقعے دعا کے نماز میں رکھے ہیں۔(الحکم ۱۷؍مئی ۱۹۰۴ء) اِستہزاء کا بدلہ دے گا یا حقیر کرے گا ان کو اور کے معنے یہاں پر زیادہ کرنے کے ہیں نہ عمر میں لمبائی کرنے کے ، کیونکہ اس کے بعد لام آیا کرتا ہے جو کہ یہاں پر نہیں ہے۔پس یَمُدُّھُمْ کے معنے ہوئے ’’ زیادہ کرتا ہے ان کو ‘‘ جیسا کہ مَدَّ الْجَیْشَ اوراَ مَدَّ الْجَیْشَ کے معنے ہیں لشکرکو زیادہ کیا اور قوی کیا۔طُغْیَان کے معنے سرکشی کے ہیں اور حضرت ابنِ عباس اور بہت سے صحابہ رضی اﷲ عنہم سے مروی ہے کہ طُغْیْان سے مُراد کفر ہے اور معنے یہ ہوئے ’’ اور ان کو زیادہ کرتا یا مُہلت دیتا ہے کُفر میں۔‘‘ یَعْمَھُوْنَ عَمَہٌ سے ہے اور عَمَہٌ کہتے ہیں تردّد کو۔یَعْمَھُوْنَ حیران اور متردّد ہیں۔(رسالہ ’’ تعلیم الاسلام‘‘ قادیان ماہِ فروری ۱۹۰۷ء) ذَکَرَ حُجَّۃُ الْاِسْلَامِ اَلْغَزَالِیُّ اَنَّ الْاِسْتِھْزَائَ۔اَ لْاِسْتِحْقَارُ وَ الْاِسْتِھَانَۃُ وَالتَّنْبِیْہُ عَلَی الْعُیُوْبِ وَالنَّقَائِصِ عَلٰی وَجْہٍ یُضْحَکُ مِنْہُ (رُوح المعانی ) تحقیر کو استہزاء کہتے ہیں۔۲۔الھزأۃ اصلہ الخِفَّۃُ وَھُوَالْقَتْلُ السَّرِیْعُ۔ھَزَأَ یَھْزَأَ: مَأُت فَجْائَ ۃً وَتَھْزَأُبِہٖ نَاقُۃٌ: اَیْ تَسْرَعُ بِہٖ وَتَخَفُّ۔فتح ، ہلکا، سمجھنے، جلدی قتل کرنے، اچانک مرنے کو ھزوکہتے ہیں۔پس (البقرۃ:۱۶) کے معنے ہوئے اﷲ تحقیر کرے گا، اہانت کریگا اور ان کے عیوب و نقائص سے خلقت کو ایسی آگہی دے گا کہ ان کی ہنسی ہو اور اﷲ تعالیٰ ان کو خفیف کرے گا۔جلدی ہلاک کر دے گا۔یہ بیان ہے منافقوں کے حالات کا جن کا ظاہر کچھ اور باطن کچھ ہوتا ہے۔دِل میں کپٹ ہوتی ہے اور ظاہر میں ہاں میں ہاں ملاتے ہیں۔مومنو ںکی تحقیر و اہانت اور تخفیف کرتے ہیں۔آخر اﷲ تعالیٰ ان کی تحقیر، اہانت اور تخفیف کرتا ہے اور کرتا رہے گا اور ہلاک کر دے گا اور ان کے عیوب و نقائص کی اطلاع دیتا ہے اور دیتا رہے گا اِس لئے کہ دُنیا میں ان کی ہنسی ہو