انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 89 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 89

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۸۹ سورة سبا تو قرآن کریم کی تعلیم اور ہدایت اور وہ راہیں جو ترقی کے لئے قرآن کریم نے بیان کیں اس دنیا میں بھی مومن و کافر کے لئے بشارتیں بھی رکھتی ہیں اور انذار کا پہلو بھی رکھتی ہیں یعنی اگر صحیح راہ کو اختیار کرو گے فلاح پاؤ گے۔اگر صحیح راہ کو اختیار نہیں کرو گے نا کام ہو جاؤ گے۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۳۷۹ تا ۳۸۱) حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم كافة للناس مبعوث ہوئے یعنی کسی ایک قوم کی طرف یا کسی ایک خطہ ارض کی طرف یا کسی ایک زمانہ کی طرف نہیں بلکہ قیامت تک کے سب انسانوں کی طرف آپ کی بعثت تھی اور آپ کی یہ بعثت بشیر و نذیر ہونے کی حیثیت میں بھی تھی۔اس کے علاوہ بھی آپ کی بہت سی صفات ہیں لیکن آپ کی بنیادی صفات اور مقاصد بعثت میں بشیر اور نذیر ہونا بھی ہے۔آپ پر ایمان لانے والے بھی ہیں۔اُس وقت بھی پیدا ہوئے۔اُس وقت سے پیدا ہور ہے ہیں۔آج بھی یہی کیفیت ہے اور آپ کا انکار کرنے والے بھی ہیں۔آپ کا بشیر اور نذیر ہونا ہر دو کے لئے ہے یعنی آپ نے اپنے ماننے والوں کو بھی ہو شیار کیا اس بات سے کہ ایسی غلطی نہ کر بیٹھنا کہ ایمان لانے کے بعد تمہارے دلوں میں کبھی پیدا ہو جائے اور خدا تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے کے بعد اس کے غضب کے مستحق ہو جاؤ اور جو ایمان نہیں لائے ان کو بھی ہوشیار کیا کہ ایک عظیم شریعت تمہاری بھلائی کے لئے نازل ہو چکی۔اس شریعت کے، اس دین کے احکام پر عمل کرو۔خدا تعالیٰ کی بڑی بشارتیں ہیں تمہارے حق میں۔اگر تم نہیں سنو گے ان بشارتوں سے محروم ہو جاؤ گے۔اگر تم سنو گے اور مانو گے اور عمل کرو گے اور قربانیاں دو گے تو جو انذاری پہلو ہیں ان کا اطلاق تم پر نہیں ہوگا۔جو بشارتیں ہیں ان کے تم مستحق ہو جاؤ گے۔قرآن کریم بھرا ہوا ہے انذار سے اور تبشیر سے۔اس وقت میں اس کی ایک مثال دینا چاہتا ہوں۔سورۃ التحریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قُوا أَنْفُسَكُمْ وَاَهْلِيكُمْ نَارًا (التحریم:۷) اپنے نفسوں کو اور اپنے اہل کو خدا تعالیٰ کے غضب کی آگ سے بچانے کی کوشش کرو۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اھلیکم کا ایک انداری پہلو یہ بھی بتایا کہ بعض دفعہ ایک انسان خود تو ایمان رکھتا ہے اپنے دل میں اور اس کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور بشارتوں کا مستحق ہوتا ہے لیکن اس کے اہل اس کے لئے فتنہ بنتے اور صراط مستقیم سے اسے دور لے جانے والے بن