انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 84 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 84

۸۴ سورة سبأ تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث پس بسم اللہ پڑھ کر کھانا کھانا ہی شکر نہیں ہوتا یا الْحَمدُ لِلہ کہہ کر کھا ناختم کرنا ہی شکر نہیں ہوتا بلکہ کھانا کھانا خود ادائے شکر کے مترادف ہے کیونکہ اسلام میں بھوکا رہ کر خود کشی کی اجازت نہیں دی گئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اے انسان ! تیرے نفس کے بھی تجھ پر کچھ حقوق ہیں۔اس لئے جہاں حق قائم ہوتا ہے۔جہاں حق کی ادائیگی کی طاقت عطا کی جاتی ہے وہاں حق کو خدائے قادر و توانا کی منشاء اور اس کی ہدایت کے مطابق ادا کرنا اُن ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مہیا کئے جاتے ہیں ،شکر ہے۔غرض جب تک عملی شکر نہ ہو کا میابی نہیں ملتی مثلاً ایک ذہین بچہ ہے وہ اگر اپنی خداداد ذہانت کے شکریہ کے طور پر اُس کا صحیح استعمال نہیں کرتا یا وہ اپنے اوقات کو ضائع کر دیتا ہے اور اپنی توجہ کو مطالعہ اور حصول علم پر قائم نہیں رکھتا تو وہ ناشکرا اور ناکام ہوتا ہے پس ناشکری ہمیں ناکامی کی وجہ بتاتی ہے۔جہاں آپ کو نا شکری نظر آئے گی وہاں آپ کو نا کا می نظر آئے گی۔اس لئے کہ کامیابی کے لئے اس معنی میں جس کی میں نے ابھی وضاحت کی ہے شکر گزار بندہ بننا ضروری ہے۔میری اللہ تعالیٰ سے یہ دُعا ہے کہ وہ اپنے فضل سے ہمیں اس مرکزی اور بنیادی نکتہ کو سمجھنے کی تو فیق عطا فرمائے۔( خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ا، ۲) آیت ١٦ لَقَدْ كَانَ لِسَبَا فِي مَسْكَنِهِمْ آيَةٌ جَنَّتِنِ عَنْ يَمِينٍ وَ شِمَال : كلوا مِن رِزْقِ رَبِّكُمْ وَاشْكُرُوا لَهُ بَلَدَةٌ طَيِّبَةً وَرَبِّ غَفُورٌ كُلُوا مِنْ رِزْقِ رَبِّكُمْ وَاشْكُرُواله اللہ تعالیٰ نے تمہیں جو بھی دیا ہے۔تمہیں اوقات دیئے ہیں تمہیں طاقتیں دی ہیں تمہیں اموال دیئے ہیں تمہیں بہترین سے بہترین کھانے دیئے ہیں تمہاری كُلُوا مِنْ رِزْقِ ربكم کا مختصراً مفہوم یہ ہے کہ تمہیں طاقتیں دی ہیں اور ان طاقتوں اور استعدادوں کو کمال نشو و نما تک پہنچانے کے لئے تمہارے لئے سامان پیدا کر دیئے گئے ہیں۔كلُوا مِنْ رِزْقِ دیکھ اس لئے اپنی طاقتوں اور استعدادوں کی قدر کرو اور ان کی نشوونما کے جو سامان پیدا کئے گئے ہیں ان سے فائدہ اٹھاؤ تاکہ تم ایک حسین شکل میں دنیا کے سامنے آؤ۔بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَ رَبُّ غَفُورٌ یہ بڑا پیارا فقرہ ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک کمال موافقت رکھنے والا ماحول میں نے