انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 629 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 629

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۶۲۹ سورة الم نشرح دوسری منزلیں کمزور رہ جاتی ہیں اور آخری منزل کے بغیر تو ساری ویرانی ہے کیونکہ اس طرح انجام بخیر نہیں ہوتا گویا اللہ تعالیٰ کی انتہائی رضا کے پانے کا جب وقت آیا تو اس وقت اللہ تعالیٰ کی انتہائی ناراضگی مول لے لی۔پس اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے تمہاری فطرت کے لحاظ سے مختلف دور مقرر کئے ہیں اس لئے تم ان میں سے گزر کر اور انتہائی جدوجہد کے بعد آخری منزل تک پہنچ سکتے ہو چنانچہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہی کو آپ غور سے دیکھیں تو وہاں بھی یہ نظر آئے گا کہ آپ کے دور میں بھی مسلمانوں نے آہستہ آہستہ تدریجی ترقی کی۔وہ آپ کی قوت قدسیہ اور تعلیم وتربیت کے نتیجہ میں منزل بمنزل آگے بڑھتے رہے اور منزل بمنزل بلند ہوتے اور رفعتوں کو حاصل کرتے چلے گئے اور پھر اپنی آخری منزل کو اُنہوں نے پوری جدو جہد اور کوششوں اور قربانیوں کو انتہا تک پہنچا کر بنایا اور اس طرح اُن کا انجام بخیر ہوا اور اللہ تعالیٰ کی یہ آواز ان کے کان میں آئی۔میرے بندے! میری جنتوں میں داخل ہو جاؤ۔اس آخری عمارت یا منزل کے بعد جنت نہیں ہے کیونکہ اس کے بعد جو عمارت ہے وہ تو دھڑام سے دوزخ میں جا گرتی ہے۔اس لئے اس لحاظ سے یہ بڑے خوف کا مقام ہے۔غرض اس چھوٹی سی آیت میں بڑی حکمت کی بات بیان ہوئی ہے۔فرما یا کسی دور میں بھی تمہارے سپر د جو کام کیا جائے اس دور کے کام کو فرغت کے طور پر کرنا ہے یعنی اس کو تمام کرنا ہے۔اس کو کامل اور مکمل کرنا ہے اس کے تمام اجزاء کو پورا کرنا ہے۔لغت عربی کے لحاظ سے فرغت کے یہی معنے ہیں۔فرمایا جب کام مکمل ہو جائے تو پھر وہاں بیٹھ نہیں جانا اور یہ نہیں سمجھنا کہ بس جو کام کرنا تھا وہ کر لیا۔تم جب تک اس دنیا میں زندہ ہو تمہیں اپنی زندگی کے مختلف ادوار کی ذمہ داریوں کو نباہنا ہوگا البتہ اس دُنیا یعنی اُخروی زندگی کی ہم بات نہیں کر سکے۔انسان کا تصور یہی ہے کہ وہاں دنیوی قسم کا عمل نہیں ہوگا ویسے وہاں بھی عمل تو ہوگا لیکن یہ عمل امتحان کے طور پر نہیں ہوگا کیا آپ کا یہ خیال ہے کہ جنت میں اللہ تعالیٰ کا بندہ اس کا شکر ادا نہیں کرے گا؟ شکر ادا کرنا بھی تو آخر ایک عمل ہے یا کیا وہ الْحَمْدُ لِلَّهِ نہیں پڑھے گا؟ اگر چہ وہ الْحَمْدُ لِلہ پڑھے گا تو یہ بھی ایک عمل ہے اگر چہ وہ الْحَمدُ لِلهِ اُس سے زیادہ