انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 614
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۶۱۴ سورة الغاشية عَلَيْهِمْ بِمُضطر کے معنے کئے گئے ہیں لَسْتَ بِمُسَلَّطَ عَلَيْهِمْ تَجْبُرُهُمْ عَلَى مَا تُرِيدُ یعنی تو نے جو ایک روشنی اور صداقت دیکھی سو دیکھی، جبر کر کے کسی کو منوانے کا کام تیرے سپردنہیں کیا گیا اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا مَا اَنْتَ عَلَيْهِمُ بِجَبَّارٍ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرما یالا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اکراہ کرنے کی تجھے اجازت نہیں۔جبر کر کے ، مجبور کر کے ان کو اس طرف لانے کی تجھے اجازت نہیں۔(تفسیرکبیر امام رازی۔زیر آیت الفرقان: ۴۴)۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۱۰ تا ۱۵)