انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 593 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 593

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث ۵۹۳ سورة الانشقاق دل اور تمہاری روح اس تڑپ میں مبتلا ہیں کہ تمہارے رب کا تمہیں دیدار ہو جائے تو تمہیں انتہائی کوشش سے کام لینا پڑے گا۔إنَّكَ كَادِحٌ إلى رَبِّكَ كَدْحًا فَسُلِقِيهِ اگر تم خدا تعالیٰ کی راہ میں انتہائی کوشش نہ کرو گے اور مجاہدہ کے حقوق ادا نہ کرو گے اور اپنی طاقت کا آخری حصہ تک اس کی راہ میں قربان کرنے کے لئے تیار نہیں ہو جاؤ گے۔اگر تم اپنے سارے اموال قربان کر کے، اگر تم اپنی ساری لذات قربان کر کے، اگر تم دنیا کی تمام خواہشات قربان کر کے، اگر تم اپنی اولا د اور رشتہ داروں کو اور ان کی محبتوں کو قربان کر کے اس کی طرف آنے کی کوشش نہیں کرو گے تو وہ تمہیں نہیں ملے گا۔وہ تمہیں صرف اس وقت مل سکتا ہے جبکہ تم جتنی کوشش اور جتنی قربانی دنیا کے حصول اور دنیا کی ترقیات اور دنیا کے رازوں کو معلوم کرنے کے لئے دے رہے ہو اس سے زیادہ قربانیاں اپنے خدا کی تلاش میں اس کے حضور پیش کرو۔ہاں! پھر وہ تمہیں مل جائے گا۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۵۴۸ تا ۵۵۱)