انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 592
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۵۹۲ سورة الانشقاق آسمان سے نشان ظاہر ہوں گے وہاں اس طرف بھی متوجہ کیا کہ انسان کثرت سے مذہب کو چھوڑ کے دہریت کی طرف مائل ہو جائے گا۔اور خدا کا منکر ہو جائے گا۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ مادی ترقیات کے لئے تو اتنی جستجو، اتنی قربانیاں مالی بھی اور جانی بھی، کہ کسی چیز کے خرچ کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔لاکھوں آدمیوں کی جان بھی قربان کرنی پڑے تو کسی نہ کسی بہانے وہ قربان کر دی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ آسمانی اور زمینی رازوں کو اس زمانہ کے سائنسدان حاصل کر سکیں اور اس زمانہ کی قومیں ان رازوں سے فائدہ اُٹھاسکیں لیکن دوسری طرف جہاں تک دین اور مذہب اور روحانیت کا سوال ہے اس زمانہ کے انسان کی خو بہانہ جو ہو گی۔وہ سعی کرنے کی بجائے ، کوشش کرنے کی بجائے اور اجتہاد اور مجاہدہ کرنے کی بجائے تعویذ گنڈے کی طرف، جمعۃ الوداع کی طرف لیلتہ القدر کے غلط تصور کی طرف متوجہ ہوگا اور سمجھے گا کہ بغیر کسی قربانی کے میں مادی ترقی تو نہیں حاصل کر سکتا۔لیکن بغیر کسی قربانی کے میں اپنے رب کو اور اس کے فضلوں کو پا سکتا ہوں۔یہ ذہنیت اس وقت انسان میں پیدا ہو چکی ہوگی ! تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔نہیں ! يَاتِهَا الْإِنْسَانُ إنَّكَ كَادِح إلى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلقِيهِ اگر تو اپنے رب سے ملاقات کرنا چاہتا ہے اگر تیرے دل میں یہ خواہش کروٹیں لے رہی ہے کہ تو اپنے رب کا دیدار کرے اور اس کی زیارت کرے تو پھر تجھے کدح کرنی پڑے گی۔کدح عربی زبان میں ایسی کوشش کے ہوتے ہیں جو انسان کو تھکا دے اور تا دمع گنگا میں انتہائی کوشش کی طرف اشارہ ہے تو فرمایا پوری کوشش، انتہائی سعی کرو گے تب تم اپنے رب کو مل سکو گے یہ تو نہیں ہو سکتا کہ دنیا کی تلاش ہو تو ہر قسم کی قربانیاں تم پیش کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ اور اپنے رب کی تلاش ہو تو کسی قسم کی قربانی پیش کرنے کی طرف تمہاری طبائع مائل نہ ہوں تم تعویذ اور گنڈے کی طرف جھکنے لگ جاؤ۔تم جمعۃ الوداع کے ساتھ مذاق کرنے لگ جاؤ کہ سارا سال جو مرضی کرتے رہے جمعتہ الوداع آیا جا کے نماز پڑھی سارے گناہ معاف کروائے یا تم لیلتہ القدر کا سہارا ڈھونڈ نے لگ جاؤ کہ بس ایک رات کا قیام جو ہے وہ ہمارے لئے کافی ہے۔باقی جو سال بھر کی راتیں ہیں اس میں غفلت کی نیند اگر ہم سوئے بھی رہے تو ہمارا کوئی نقصان نہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے یہ نہیں اگر تمہیں خدا کی تلاش ہے اگر تم اس کا مقرب بنا چاہتے ہو اگر تمہارے