انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 586 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 586

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۵۸۶ سورة المطففين فلاں شخص دنیا میں معزز ترین انسان ہے اور اسی کے مطابق ( ظاہری طور پر ) اس سے سلوک کریں لیکن اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اس کے لئے پیار نہ ہو بلکہ غضب کی جھلکیاں نظر آ رہی ہوں تو نہ کوئی عزت ہے اس شخص کی نہ کوئی شان ہے اس شخص کی۔یہ مقام نعیم کی شان اور عزت اور احترام ہے کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ اس کے لئے میں نے تمہیں پیدا کیا اور اس کے حصول کی تمہیں کوشش کرنی چاہیے۔(خطبات ناصر جلد سوم صفحہ ۷ ۱۴۸،۱۴)