انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 578 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 578

تفسیر حضرت خلیل اسی اثاث ۵۷۸ سورة عبس فائدہ نہیں دے سکتا وہ بڑی تیز نگاہیں لے کر یہاں آتے ہیں اور وہ آپ کو دیکھتے ہیں کہ کیا آپ قرآنی تعلیم کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں یا نہیں؟ وہ آپ کے مردوں کو دیکھتے ہیں، بچوں کو بھی دیکھتے ہیں اور جوانوں کو بھی دیکھتے ہیں اور باہر سے جو عورتیں آتی ہیں وہ ربوہ کی عورتوں کو دیکھتی ہیں کہ تم ہمیں تعلیم دے رہے ہو قرآن سکھا رہے ہو خود بھی عمل کر رہے ہو یا نہیں؟ یہ نمونہ پیش کرنا بھی ربوہ کا کام ہے۔مثلاً دکاندار ہیں ہم کب کہتے ہیں کہ تم دکانداری نہ کرو۔اسلام نے روزی کمانے سے تو منع نہیں کیا لیکن اسلام نے روزی کمانے کے لئے ہدایتیں بھی دی ہیں ان ہدایتوں کی پابندی کرو۔ذخیرہ اندوزی نہیں کرنی، منڈی میں آکر منڈی کے بھاؤ پر خرید وفروخت کرنی ہے، باہر کے بھاؤ پر نہیں کرنی وغیرہ۔جو لوگ سفر کر کے قرآن سیکھنے کے لئے آتے ہیں وہ بھی میرے نزدیک پایدنی سَفَرَةِ میں (خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۴۹۶، ۴۹۷) شامل ہیں۔