انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 579 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 579

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ ۵۷۹ سورة التكوير بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة التكوير آیت ۵ وَإِذَا الْعِشَارُ عُلِلَتْ۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت سے یہ کہا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ قیامت تک اگر تم چاہو تو گھوڑوں میں جو برکت رکھی گئی ہے اس سے تم فائدہ حاصل کر سکتے ہو آپ نے فرمایا کہ قیامت تک کے لئے گھوڑوں کی پیشانیوں میں میری امت کے لئے اللہ تعالیٰ نے برکت رکھ دی ہے۔اللہ تعالیٰ نے وَإِذَا الْعِشَارُ عُظلت تو کہا لیکن گھوڑوں کے متعلق ایسا نہیں کہا کہ کسی زمانہ میں قیامت تک ایسا بھی ہوگا کہ گھوڑوں کی ضرورت نہیں رہے گی یا انسان کو گھوڑے کی برکت سے فائدہ اُٹھانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۶۲)