انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 489
تفسیر حضرت خلیلة امنبع الثالث ۴۸۹ سورة التحريم آیت میں بشارت ہے ) اور اس کی ابتدا یوں ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف خالص رجوع کرو۔تو بہ کرو اور تو بہ پر قائم رہو۔تو بہ زندگی کے چند لمحات کی کیفیت کا نام نہیں۔تو بہ ساری زندگی کے سارے ہی لمحات کی ایک خاص کیفیت کا نام ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرتے ہوئے ، اس کی طرف جھکتے ہوئے ،غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ، ندامت سے بھرے ہوئے دل کے ساتھ عاجزانہ اس سے مغفرت چاہتے ہوئے زندگی گزارنا اس کا نام ہے تو بہ۔اس کی دوشاخیں ہیں آگے، عقیدۃ اور عملاً، دونوں اس میں شامل ہیں یعنی خدا تعالیٰ کا عرفان رکھنا اور اس کی عظمتوں اور اس کے نور کو اس کے حسن کو سمجھتے ہوئے اور شناخت کرتے ہوئے اور اس سے دوری کے مضرات کو اور برائیوں کو جانتے ہوئے ان سے بچنے کی کوشش کرنا، یہ عقیدہ تو بہ ہے یعنی آدمی کا یہ عقیدہ ہو کہ اگر میں خدا سے کٹ گیا اور تو بہ کا تعلق میرا اس سے نہ ہوا تو میں ہلاک ہو گیا لیکن اسلام محض فلسفہ نہیں۔حقیقی فلسفہ اسلام ہی ہے، اس میں شک نہیں لیکن اسلام محض فلسفہ نہیں۔یہ تو ہماری زندگی کا ایک حسین لائحہ عمل ہے جو ہمیں بتایا گیا جس پر چل کر ہماری زندگی خدا تعالیٰ کے نور سے منور ہوتی اور اس کے حسن سے حسن حاصل کرتی ہے۔تو فرمایا جو حکم ہے قُوا أَنْفُسَكُمْ وَاَهْلِيكُمْ نَارًا کا طریق تمہیں بتاتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف ہر آن خالص طور پر کا ملتا رجوع کرتے رہو، اس کا نتیجہ نکلے گا۔اس مخلصانہ تو بہ کا پہلا نتیجہ یہ نکلے گا کہ جو تمہاری بدیاں ہیں ( یہ اس آیت سے میں نے مضمون اٹھایا ہے۔میں عربی کے الفاظ نہیں دہراؤں گا ) ان کو وہ مٹادے گا تو بہ کے نتیجے میں۔تمہاری بدیوں کو وہ مٹاتا جائے گا تمہاری زندگی میں۔انسان ضعیف ہے غلطی کر جاتا ہے لیکن انسان کو متکبر نہیں ہونا چاہیے کہ سمجھنے لگے کہ میں غلطی نہیں کر سکتا۔اس لئے ہر آن اپنے خدا کی طرف رجوع کر کے اس کے حضور تو بہ کرنی چاہیے اور ہر آن خدا تعالیٰ کے فضل کو حاصل کر کے اپنی غفلتوں کو مٹاتے چلے جانے کی کوشش کرنی چاہیے۔تو بشارت یہ دی کہ تو بہ کرو گے تمہاری بدیوں کو مٹادیا جائے گا۔یہ منفی پہلو ہے۔خدا تعالیٰ کی رحمت کا ایک یہ پہلو ہے یعنی صاف کر دی جائے گی زمین بدیوں سے اور دوسرا یہ کہ تمہارے لئے جنت کا سامان پیدا کیا جائے گا۔قرآن کریم سے ظاہر ہے کہ جنت دو ہیں۔ایک اس زندگی کی جنت، ایک مرنے کے بعد کی جنت۔اس زندگی میں بھی جنت جیسی کیفیات پیدا ہو جا ئیں گی تمہارے گھروں میں اور وہ ابدی زندگی جو مرنے کے بعد انسان کو حاصل ہوتی ہے وہ بھی جنتی زندگی ہوگی۔جنت سے باہر