انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 488 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 488

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث ۴۸۸ سورة التحريم کی کوشش کرتا ہے اور اجتماعی زندگی افراد کا مجموعہ ہے اور پھر مجموعہ خود ایک وحدت بنتی ہے۔اجتماعی زندگی اس وحدت کا نام ہے اور اگر چہ یہ دوسرے نمبر پر ہے لیکن اس کی طرف توجہ کرنے کی زیادہ ضرورت ہے اس لئے کہ نفس واحدہ کو ، خود انسان کے نفس کو جو حکم دیا گیا ہے تو اس کا تعلق بھی معاشرے سے ہے۔اگر معاشرہ ناپاک ہوگا، گندہ ہو گا ، خدا سے دور ہوگا تو انسان کے لئے خود اپنے نفس کی اصلاح کے سلسلہ میں مشکلات بڑھ جائیں گی۔دوسرے اس کو جو احکام دیئے گئے ہیں ان میں سے ایک حکم یہ بھی ہے کہ نوع انسانی کو خدا تعالیٰ کی طرف لے کر آنا اور ایسا معاشرہ پیدا کرنا کہ نوع انسانی خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے کے بعد اس مقام پر قائم رہے۔پس یہ اجتماعی زندگی کی بھی ذمہ داری ہے اور بالواسطہ انفرادی زندگی کی بھی ذمہ داری ہے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۹ تا ۳۱) قرآن کریم بھرا ہوا ہے انذار سے اور تبشیر سے۔اس وقت میں اس کی ایک مثال دینا چاہتا ہوں۔سورۃ التحریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِيكُمْ نَارًا اپنے نفسوں کو اور اپنے اہل کو خدا تعالیٰ کے غضب کی آگ سے بچانے کی کوشش کرو۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اھلیکم کا ایک انداری پہلو یہ بھی بتایا کہ بعض دفعہ ایک انسان خود تو ایمان رکھتا ہے اپنے دل میں اور اس کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور بشارتوں کا مستحق ہوتا ہے لیکن اس کے اہل اس کے لئے فتنہ بنتے اور صراط مستقیم سے اسے دور لے جانے والے بن جاتے ہیں۔اس واسطے کسی ایک شخص کا یہ کہنا کہ میں صراط مستقیم پر قائم ہو گیا ہوں، یہ کافی نہیں ہے، یہ اس لئے کافی نہیں کہ جو قریب ترین فتنہ اس کی زندگی میں ہے وہ اس کے گھر میں موجود ہے۔اس واسطے آئندہ نسلوں کی صحیح تربیت کرنا ان نسلوں کی بھلائی میں بھی ہے اور اپنی بھلائی بھی یہی تقاضا کرتی ہے کہ انسان فتنے سے اپنے آپ کو بچائے اور خدا تعالیٰ کے غضب سے محفوظ رہنے کی کوشش کرے اور جو پیارا سے حاصل ہواوہ پیارا سے اور اس کے خاندان کو مرتے دم تک اس دنیا میں حاصل رہے تا خدا تعالیٰ کی رضا کی جنتوں میں گزرنے والی ابدی زندگی کے وہ مستحق بنیں۔سورۃ التحریم میں ہی نویں آیت میں ہے۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا حکم تھا کہ خود اپنے نفسوں اور اپنے اہل کو بچاؤ ، ان کی حفاظت کی کوشش کرو اور یہاں وہ طریقہ بتایا گیا (اس