انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 465 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 465

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ ۴۶۵ سورة الجمعة ہو کے آگیا بڑا لطف آیا اس میں سے ایک ایک لے کے کبھی کوئی اور لے لے گا ایک میں لے لوں گا کام آتے رہیں گے مسودہ ہو گیا ریفرنس کے لئے، بتا میں یہ رہا ہوں کہ اتنی عظیم کتاب ہے۔اور عورت کے متعلق آج بڑا اعتراض ہو رہا ہے بعض ہماری اپنی نالائقیوں کے نتیجہ میں کہ اسلام میں عورت کے حقوق نہیں بتائے ، قائم کئے ، حفاظت کی، یہ بات نہیں چارسو دس آیت سے زیادہ تو ایسی ہیں جن میں عورت کا عورت کر کے ذکر کیا گیا ہے، کتنا بڑا مضمون ہوگا کہ ایک ہی آیت چار مختلف جگہ سے میں نے لی ہے وہ اس کے اندر ہی مضمون نہیں ختم ہو رہا چارسو دس جگہ لیکن ان میں سے بعض جگہیں ایسی ہیں کہ ایک ہی آیت کہہ رہی ہے کہ جہاں بھی گم کر کے قرآن کریم میں حکم دیا گیا ہے یا تھا الذین کہہ کے بات کی گئی ہے اس میں مرد اور عورت ہر دو شامل ہیں تو ساری قرآن کریم کی جو تعلیم ہے اس میں عورت اسی طرح شامل ہے گیلی مٹی سے بنایا مرد کو بھی عورت کو بھی یہ مدارج میں سے گزار کے ارتقائی مدارج میں سے گزار کے اس کا جسم بنا وہ ایک جیسے ہے کوئی فرق نہیں جو اس جسم میں اس کے نفس میں طاقتیں تھیں نوع کے لحاظ سے جو مرد میں ہیں قرآن کریم کہہ رہا ہے جو مرد میں، وہ عورت میں ہیں۔جو طاقتیں ساری کائنات کے مقابل انسان کو رکھ کے خدا تعالیٰ نے انسان میں پیدا کیں سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ( الجائية : ۱۴ ) کہ نوع انسانی کو تمام وہ قو تیں اور صلاحتیں دے دی گئیں جن کے نتیجہ میں وہ کائنات پر حکمرانی قائم کر سکتا ہے کیونکہ کائنات کی ہر چیز اس کی خادم بنا کے پیدا کی گئی ہے یہ جو قو تیں اور صلاحیتیں ہیں جس طرح مردوں کو دی گئیں قرآن کریم کہتا ہے عورتوں کو بھی دی گئیں، پاکیزگی جو آپ کا مقصد تھا ناں، ہرحکم جو ہے وہ پیار کے ساتھ ، وہ محبت کے ساتھ حکمت بتا کے، دلیل دے کے، وہ عقل کو قائل کر کے ، جذبات کو اپیل کر کے، لے جا رہا ہے کہ پاک بن جاؤ ، مطہر بن جاؤ خدا کی نگاہ میں دعویٰ نہ کر بیٹھنا اپنی طرف سے لیکن خدا کی نگاہ میں پاک بنے کی کوشش کرو ہر چیز تمہاری پھر یہ دنیا جو ہے یہ زندگی جو ہے یہ تو ہے ہی وقتی لیکن اس پاکیزگی تک پہنچانے کی ذمے واری جو ہے وہ تو ان لوگوں کی ہے ناں جنہوں نے قرآن کریم کو سمجھا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت سے واقف ہوئے اور اللہ تعالیٰ کا احسان حاصل کیا۔یہ خانہ کعبہ کے تیئیس مقاصد جن کا میں نے ذکر کیا جن کا پہلا اور آخری حصہ مل گیا آئے۔یعنی ایسی تعلیم جو سارے نوع انسانی کے لئے ہے ہر انسان کے لئے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ اور کوئی ایسی تعلیم نہیں لایا