انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 379 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 379

۳۷۹ سورة النجم تفسیر حضرت خلیفة السبع الثالث پھل مل جائے گا ایک شخص مثلاً ہزار یونٹ کوشش کرتا ہے اس کو ہزار یونٹ کا پھل مل جاتا ہے۔میں عام تقدیر کے مطابق بات کر رہا ہوں جو اس دُنیا میں کارفرما ہے خاص تقدیریں جن کو ہم معجزات کہتے ہیں اُن کے متعلق میں بات نہیں کر رہا اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ افیون کھا کر سونہ جانا اور تقدیر کا یہ مطلب نہ لینا کہ ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اگر تم نے اپنی جھولیاں اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ مخلوق سے فائدہ اُٹھا کر بھرنی ہیں تو تمہاری جھولیاں تبھی بھریں گی جب تم اس کے لئے محنت، کوشش اور مجاہدہ کرو گے۔محنت نہیں کرو گے تو تمہیں کچھ نہیں ملے گا۔(خطبات ناصر جلد ۵ صفحه ۴۹۹