انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 370
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث سورة النجم گم ہے اس کی روح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پیوست ہے۔وہ تو آپ پر ہر آن فدا ہوتا رہا اور عاجزی سے خدمت اسلام کے کاموں میں لگا رہا۔اس کے وجود میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کارفرما رہی۔اس کی قائم کردہ جماعت آج بھی اس بات پر فخر محسوس کرتی ہے کہ خدا تعالیٰ نے اسے اس طرح چنا جس طرح پہلے لوگوں کو چنا تھا تا کہ وہ خواب جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دکھائی گئی تھی وہ دوبارہ پوری ہو۔دنیا پھر فدائیت اور جاں نثاری کے نمونے دیکھے۔جس طرح پہلے اسلام معروف دنیا پر غالب آیا تھا اب پھر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے اُن جاں نثاروں کی قربانیوں اور جاں شاری کے نتیجہ میں اسلام ساری معروف دُنیا پر غالب آئے ساری دُنیا پر۔( خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۸۶ تا ۹۱) b آیت ۳۳ اَلَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَّرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّهَمَ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ اَنْشَاكُم مِّنَ الْأَرْضِ وَإِذْ أَنْتُمْ آجِنَّةٌ فِي b بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ اتَّقَى b سورۃ النجم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنْشَاكُمْ مِنَ الْأَرْضِ وَإِذْ أَنْتُمْ آجِنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى - خدا تعالیٰ تمہیں اس وقت سے جانتا ہے جب تمہارے جسم کے ذرے ابھی مٹی میں ملے ہوئے تھے اور اس نے ان ذروں کو اٹھایا اور ایک مادی جسم پیدا کر دیا۔وہ اس وقت سے تم کو خوب جانتا ہے جب اس نے تم کو زمین سے پیدا کیا۔پھر کم و بیش نو مہینے تم اپنی ماں کے پیٹ میں رہے۔نہ ماں کو پتا تھا کہ یہ بچہ کیسا ہے نہ اس بچے کو ہوش تھی کہ میں کیا بنوں گا لیکن خدا جانتا تھا۔پس وہ اس وقت سے تم کو خوب جانتا ہے جب کہ تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں پوشیدہ تھے۔پس اپنی جانوں کو پاک مت قرار دو۔فَلَا تُزلوا انفسكم پاک قرار دینا اس کا حق ہے جو اس وقت سے علم رکھتا ہو جب ذرات زمین ابھی جسمانی روپ میں ظاہر نہیں ہوئے اور بچہ بن کے ماں کے پیٹ میں نہیں گئے اور اس وقت سے جانتا ہے کہ جب ماں بھی نہیں جانتی تھی کہ میرے پیٹ میں جو بچہ ہے وہ کیسا نکلے گا اور نہ اس بچے کو کوئی ہوش تھی اس لئے فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمُ اپنی جانوں کو پاک مت قرار دو۔هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ اتَّقُی یہ