انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 346 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 346

تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث ۳۴۶ سورة الذاريات گا ان کا کہ وَفي اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَ الْمَحْرُومِ تو جو اپنے اس حق کو پہچانتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس کا قائم کیا اس کا مطالبہ کرتا، اس کے حصول کے لئے کوشش کرتا ہے۔جو شخص اس حق کو ادا کرنے والا ہے وہ ظاہری طور پر کھلم کھلا ادا کرتا ہے نا۔مانگنے والے نے بھی کھلے طور پر کہا مطالبہ کیا۔مانگنے والا نہیں مطالبہ کرنے والے نے ظاہر امطالبہ کیا، جہر ا مطالبہ کیا میرے یہ حقوق خدا تعالیٰ نے قائم کئے ہیں میرے حقوق ادا کرو۔تو خدا تعالیٰ یہاں یہ فرماتا ہے کہ ایسا شخص ہمارا بندہ جو ہمارے رزق کو رِزْقاً حَسَنًا سمجھتا اور اس کے نتیجہ میں وہ حقوق العباد جو ہیں وہ ان کو ادا کرتا اور جن کو نہیں ملے ہوئے حقوق اور جو پہچانتے ہیں اپنے حقوق کو جو خدا تعالیٰ نے قائم کئے کھلم کھلا ان کے او پر خرچ کرتا ہے اور کہتا ہے میں نہیں دیتا حق ہے تمہارا لے لو اپنا حق خدا نے اسے قائم کیا ہے۔اور بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اپنے حقوق ہی نہیں پہچانتے اس وجہ سے وہ حقوق کے حصول میں محروم ہوتے ہیں۔تو یہ شخص جو ہے خدا کا بندہ وہ سرا بھی خرچ کرتا ہے ان کو اپنے حق کا نہیں پتا اور لوگوں کے حقوق کی جو ادائیگی یہ شخص کر رہا ہے اس کا نہیں علم۔دونوں باتیں چھپی ہوئی ہیں۔ان کے سامنے ان کے حقوق ظاہر نہیں اور لوگوں کے سامنے حقوق کی ادائیگی ظاہر نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ دنیا کا غلام اور یہ اللہ کا بندہ هَلْ يَسْتَون یہ برابر ہو سکتے ہیں؟ یہ برابر نہیں۔ایک زمین کا کیڑا، ایک کو خدا تعالیٰ نے اپنے پیارے ہاتھوں سے اٹھا کر - اپنی رفعتوں تک پہنچایا اور اپنی گود میں لے لیا پیار کے ساتھ۔یہ دونوں برابر کیسے ہو سکتے ہیں۔الحمد لله اصل بات تو یہی ہے کہ سب تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کی ہیں۔اسی کی طرف دوسری آیت میں اشارہ کیا يُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمُ (النحل : ۸۲) اللہ تعالیٰ نے یہ ساری دنیوی نعمتیں پوری کر دیں تمہارے اوپر۔ویسے اس میں روحانی بھی ہیں لیکن اس کے ایک حصہ کو میں نے اس فقرہ میں لیا ہے يُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ اس نے ساری کی ساری نعمتیں اور رحمتیں جن کی تمہاری فطرت تقاضا کر رہی تھی، وہ تمہیں دے دیں۔لعلكم تسلمون اس لئے دیں کہ تم میری ان نعمتوں سے حقیقی مسلمان بننے کی کوشش کرو۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَفِي اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ - وَفِي أَمْوَالِهِمْ کی ضمیر اس آیت میں میرے نزدیک جو میں اب معنی کر رہا ہوں جیسا کہ میں نے بتایا بہت سے بطون ہیں وفی