انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 204 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 204

تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث ۲۰۴ سورة المؤمن جس طرح مثلاً زمین کی حرکت قائم رہتی ہے۔عشی کے بعد صبح کا آنا یقینی ہے اسی طرح اگر تمہاری جد و جہد اور تمہاری قربانیاں اور ایثار بھی قائم رہے گا تو جس طرح رات کے اندھیروں کے بعد صبح صادق کا طلوع یقینی ہے اسی طرح تمہاری تکالیف کے بعد تمہاری کامیابی اور غلبہ اسلام بھی یقینی ہے۔(خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۳۸۹، ۳۹۰)