انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 135
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطِنِ الرَّحِيمِ آیت ۱ تا ۳ ۱۳۵ سورة الزمر بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة الزمر بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تَنْزِيلُ الْكِتَبِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ إِنَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللَّهَ مُخْلِصًا لَهُ الدِّينَ۔قرآن کریم کے بغیر ، قرآن کریم کی برکات کو چھوڑ کر ، قرآن کریم کے نور سے پیٹھ پھیرتے ہوئے ، قرآن کریم کو معزز نہ جان کر اپنے دلوں سے باہر نکال پھینکتے ہوئے ، ہم خدا کی نگاہ میں کوئی عزت کوئی بلندی ، کوئی رفعت ، کوئی کامیابی ، کوئی کامرانی اور کوئی فتح حاصل نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں متعدد بار اس کی اہمیت کی طرف ہمیں توجہ دلاتا ہے۔چند آیات کی تفسیر میں نے اس سے پہلے اپنے خطبات میں دوستوں کے سامنے رکھی ہے۔آج میں قرآن کریم کی دو اور آیتیں دوستوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ سورۃ زمر میں فرماتا ہے۔تَنْزِيلُ الْكِتَبِ مِنَ اللهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ - إِنَّا اَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللَّهَ مُخْلِصًا لهُ الدِّينَ یعنی اس کتاب کا نازل کیا جانا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے جو غالب اور سب کام حکمتوں کے ماتحت کرنے والا ہے۔ہم نے تیری طرف یہ کتاب کامل سچائیوں پر مشتمل اتاری ہے۔پس تو اطاعت کو اللہ تعالیٰ کے لئے خالص کرتے ہوئے اس کی عبادت کر۔یہاں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا ت نُزِيلُ الكتب مِنَ اللہ کہ اس کتاب کو وحی کے ذریعہ محمد رسول اللہ پر اُتارنے والی وہ ذات ہے جسے اللہ کے نام سے اسلام نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔الکتاب