انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 623 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 623

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطن ۶۲۳ سورة العنكبوت بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة العنكبوت آیت ۱ تا ۳ ، ۱۱ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ الم أَحَسِبَ النَّاسُ أَن يُترَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ ) وَ لَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلَيَعْلَمَنَ اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الكذِبِينَ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ فَإِذَا أُوذِيَ فِي اللَّهِ جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللهِ وَ لَبِنْ جَاءَ نَصْرُ مِنْ رَّبِّكَ لَيَقُولُنَ اِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ او لَيْسَ اللهُ بِأَعْلَمَ بِمَا فِي صُدُورِ الْعَلَمِينَ۔ط سورۃ عنکبوت کی ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ کیا اس زمانہ کے لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ان کا یہ کہہ دینا کہ ہم ایمان لے آئے ہیں کافی ہوگا اور وہ چھوڑ دیئے جائیں گے اور ان کو آزمایا نہ جائے گا اور فتنہ میں نہ ڈالا جائے گا حالانکہ جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں ان کو ہم نے آزمایا تھا اور اب بھی اللہ تعالیٰ ایسا ہی کرے گا اور وہ ظاہر کر دے گا ان کو جنہوں نے سچ بولا اور اپنی قربانیوں سے اپنی سچائی پر مہر لگائی اور ان کو بھی جنہوں نے جھوٹ بولا جن کی زبان پر ایمان تھا لیکن ان کے دل ایمان سے خالی تھے۔انہوں نے ایمان کے تقاضوں کو پورا نہ کیا۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب کوئی قوم اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کے مامور (رسول اور نبی ) پر ایمان لاتی ہے تو اس کا محض زبانی ایمان اللہ تعالیٰ کو مقبول نہیں ہوتا بلکہ اس