انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 598 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 598

۵۹۸ سورة الفرقان تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث زندگی کا سر چشمہ اور منبع اسی کی ذات ہے زندگی کے لحاظ سے دنیا رنگ بدلتی رہتی ہے۔اس دنیا کی زندگی تو گزر جاتی ہے اور موت انسان پر وارد ہو جاتی ہے پھر وہ العتی خدا ایک نئی زندگی اسے دیتا ہے پھر روحانی طور پر لوگ یہاں مرجاتے ہیں ان میں روحانیت باقی نہیں رہتی تو وہ انکی خدا ایسے سامان پیدا کرتا ہے کہ انسان اس میں ہو کر اور اس سے زندگی حاصل کر کے نئے سرے سے روحانی زندگی پا لیتا ہے پس فرمایا اگر تم نے تو کل کرنا ہے اور تمہیں ضرور تو کل کرنا پڑتا ہے اس کے بغیر چارہ ہی نہیں جیسا کہ میں نے بتایا ہے تو الحَي الذي لا يَمُوتُ پر توکل کرو یعنی اس زندہ ہستی پر توکل کرو جس پر موت خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۳۸۵،۳۸۴) وارد نہیں ہوتی۔آیت ۸ قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ فَقَد كَذَّبْتُم فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا اللہ تعالیٰ سورہ فرقان کے آخر میں فرماتا ہے قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمُ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے رسول تو کہہ دے کہ میرا رب تمہاری پروا ہی کیا کرتا ہے اگر تمہاری طرف سے دعا نہ ہو۔کو لَا دُعَاؤُكُمْ لغت میں ہے دَعَادُ ناداه اس نے اس کو پکارا - رَغِبَ اِلَيْهِ (المنجد باب الدال) اس کی طرف رغبت کی استعانه (المنجد باب الدال) اس سے مدد چاہی ان معنوں کی رو سے اس حصہ آیت کے یہ معنی ہوں گے کہ جب تک تم اللہ تعالیٰ کو اپنا مطلوب اپنا مقصود اور اپنا محبوب اس سے امداد حاصل کرنے کے لئے اور اس کی نصرت چاہنے کے لئے اسے نہیں پکا رو گے تو مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبّی اسے تمہاری کیا پرواہ ہوگی وہ يَعْبُوا کے مفہوم کے مطابق تم سے سلوک نہیں کرے گا عَبَاءَ يَعْبَؤُا کے لغت میں یہ معنی ہیں کہ مَاعَبَأْتُ بِهِ أَى لَمْ أَبَالِ بِهِ وَأَصْلُهُ مِنَ الْعَيْنِي أَى الْفِقْلِ كَأَنَّهُ قَالَ مَا أَرَى لَهُ وَزُنًا وَقَبْرًا قَالَ: ( قُلْ مَا يَعْبَوبِكُمْ رَبِي وَقِيْلَ أَصْلُهُ مِنْ عَبَأْتُ الطَّيِّبَ كَأَنَّهُ قِيْلَ مَايُبْقِيكُمْ لَوْلادُعَاءُ كُمْ، وَقِيلَ عَبَأْتُ الجَيْشَ وَعَبَأْتُهُ هَيْئَتُهُ وَعَبَأَةُ الجَاهِلِيَّةِ مَاهِيَ مُدَّخَرَةٌ فِي أَنْفُسِهِمْ مِنْ حَمِيَّتِهِمُ الْمَذْكُورَةِ فِي قَوْلِهِ : (فِي قُلُوبِهِمُ الْحَمِيَّةَ حَمِيَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ) - (مفردات راغب کتاب العین صفحه ۳۲۰)