انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 513
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث ۵۱۳ سورة الانبياء کی ڈراؤنی تصویریں افریقہ کے ممالک کے رہنے والوں کی دنیا میں پھیلائی گئیں کہ عیسائی دنیا کے بچے راتوں کو تصویریں دیکھ کے بعض دفعہ سوبھی نہیں سکتے تھے۔اتنی بھیا نک تصاویر، بڑی حقارت تھی جس کا اظہار کیا گیا تھا۔ایک موقع پر غانا میں ٹیچی من“ کے مقام پر یورپین لاٹ پادری بھی آئے ہوئے تھے ہمارے جلسہ میں لیکن بیٹھے اس طرح تھے کہ ” میں آ گیا ہوں دیکھنے کے لئے کہ کیا سکیمیں یہ بنارہے ہیں۔لیکن کوئی خاص اہمیت نہیں دے رہا بے پرواہی کے ساتھ ایک طرف جھک کے لات پہ لات رکھ کے بیٹھے ہوئے ان احباب سے باتیں کرتے ہوئے اپنی تقریر میں میں نے کہا کہ دیکھو وہ جو افضل الرسل خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم وہ جو پیراماؤنٹ پرافٹ تھا اس کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں تو Those who were junior to him like Musa and Christ تو جوان سے جونیئر ، نبی تھے جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت مسیح علیہ السلام وہ یا ان کے ماننے والے وہ تم پر اپنی برتری کا کوئی دعویٰ نہیں کر سکتے۔وہ جو لاٹ پادری صاحب تھے وہ یہ سن کر اس طرح اچھلے جس طرح ان کو کسی نے سوئی چھودی کہ یہ کیا کہ گئے ہیں۔پس حقیقت یہ ہے کہ عظیم اعلان ہے یہ كَافَةٌ لِلنَّاس اور میں تم سب کی طرف رسول ہو کر آیا ہوں۔اس تعلیم نے اس کی ابتدا یہاں سے کی کہ تم سارے ہی سارے اس نوع کے جو اشرف المخلوقات کے افراد ہو۔اور مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں اور خدا تعالیٰ کی نگاہ میں تم عزت پانے کے حق دار ہو۔اگر خود اپنے ہاتھ سے اپنے آپ کو بے عزت نہ کرو تو ٹھیک ہے۔اگر کوئی خود اس عزت کے سامان کی طرف جو قرآن کریم ان کے لئے لے کر آیا ان کی طرف توجہ نہ کرے اور صاحب شرف وعزت بننے کی بجائے ایسے اخلاق پیدا کرے جو اچھے نہیں اور جو خدا تعالیٰ کو ناراض کرنے والے ہیں تو اس میں خالق کا تو کوئی قصور نہیں۔مخلوق نے خود اپنے ہاتھ سے اپنی بے عزتی اور اپنی حقارت کے سامان پیدا کئے۔جہاں تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلق ہے اور جہاں تک اسلامی تعلیم کا تعلق ہے جہاں تک ایک مسلمان کے اخلاق کا تعلق ہے کسی انسان، انسان میں فرق نہیں کیا جا سکتا۔اور محض یہ نہیں بلکہ بہت بلند مقام پر نوع انسان کو کھڑا کر کے کہا ہے کہ یہ ہے تمہارا مقام۔عزت اور شرف کا مقام اور تمہارے درمیان کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔مسلم اور غیر مسلم میں کوئی فرق