انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 433 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 433

۴۳۳ سورة بنى اسراءيل تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث اس آیت کے بعد دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ربِّكُمْ أَعْلَمُ بِكُمْ یعنی تم ہمارے ان احکام کی بظاہر پابندی کرنے کے بعد جو ہم نے تمہیں قول احسن کہنے کے متعلق دیئے ہیں یہ نہ سمجھنا کہ تم کوئی چیز بن گئے ہو اور تمہاراحق ہو گیا ہے کہ تم پر خدا تعالیٰ کی رضا کی راہیں کھلیں اس لئے کہ دیکھ احلم بكم تمہاری بہت سی خطائیں، غفلتیں اور کوتاہیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو خود تم سے بھی پوشیدہ ہوتی ہیں اور ان باطنی خطاؤں، غفلتوں اور کوتاہیوں کا علم صرف خدا تعالیٰ کو ہوتا ہے اور کسی کو نہیں ہوتا۔اس لئے تمہارا رب تمہیں تمہاری نسبت بھی زیادہ جانتا ہے یعنی تم اپنے آپ کو اتنا نہیں جانتے جتنا تمہارا رب جانتا ہے۔اس لئے تم میں سے کسی کے لئے فخر و مباہات کا جواز پیدا نہیں ہوتا۔اِنْ يَشَأْ يَرْحَكُمُ اگر وہ تم پر رحم کرے گا تو یہ اس کی اپنی مرضی کا نتیجہ ہوگا وہ اگر چاہے گا تو تم پر رحم کرے گا۔تم اس کے احکام پر عمل کر کے اس کے رحم کے مستحق نہیں بن جاؤ گے بلکہ اس کے رحم کے وارث ضرور بن جاؤ گے۔وَإِن يَشَأْ يُعَذِبُكُم پہلے بیان فرمایا تھا۔تم امید قائم رکھو کیونکہ تمہارا خدا بڑا رحمان، رحیم اور غفور ہے۔وہ تم سے بڑی محبت کرنے والا اور پیار کرنے والا ہے۔تم یہ امید رکھو کہ اللہ تعالیٰ تم پر رحم ہی کرے گا۔لیکن ساتھ ہی دل میں خوف بھی رکھو کہ کہیں ایسانہ ہو کہ تمہاری کسی مخفی خطا یا گناہ کے نتیجہ میں تم پر اس کا عذاب وارد ہو یا وہ تمہارے حق میں عذاب نازل کرنے کا فیصلہ کرے۔وَمَا اَرْسَلْنَكَ عَلَيْهِمْ وَكِيلًا - خطبات ناصر جلد اوّل صفحہ ۱۷۲ تا ۱۷۷) آیت ۱۰۷ وَ قُرْآنًا فَرَقْنَهُ لِتَقْرَاهُ عَلَى النَّاسِ عَلَى مُكْثٍ وَ نَزَلْنَهُ تنزيلا اس کے لئے ہدایت کو سمجھنا، اس پر چلنا ضروری ہے۔ہدایت کو سمجھنے کے لئے قرآن عظیم جو واقع میں عظیم ہے، اپنی تمام عظمتوں اور وسعتوں اور رفعتوں کے ساتھ کہتا ہے کہ مجھے جلدی جلدی مت پڑھو۔علی مکہ ٹھہر ٹھہر کے پڑھو۔رَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلاً (المزمل:۵) اس ریل کے معنی یہ کئے گئے ہیں کہ خوب کھول کے بیان کرو۔خوب کھول کر الفاظ کو ادا کر و قرآن کریم کی تلاوت میں کہ تمہارا ذہن بھی قرآن کریم کے حقائق اور معارف کو پہچاننے لگے۔امام رازی نے لکھا ہے کہ ایک ایک حرف ہر لفظ کا علیحدہ علیحدہ جس طرح لڑی میں موتی پروئے ہوئے ہوتے ہیں اس طرح وہ حروف تمہارے