انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 430
۴۳۰ سورة بنى اسراءيل تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث ہوتا ہے جو حقوق اس شخص کو حاصل ہوتے ہیں ان کا انکار ہوتا ہے۔جس مقام پر اسے رکھنا چاہیے۔وہ عمل سے بھی اور زبان سے بھی کوشش کر رہا ہوتا ہے وہ مقام اسے حاصل نہ ہو۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ شیطان حسد پیدا کرتا ہے وہ تعصب پیدا کر کے بعض ایسی باتیں تمہارے منہ سے نکلوانے کی کوشش کرتا ہے جو میرے نزدیک احسن قول نہیں اس لئے تمہیں شیطان کے پیدا کردہ وساوس سے بچتے رہنا چاہیے۔يَنْزَعُ بَيْنَهُمُ - نَزَغَ يَنزَخ کے ایک معنی غیبت کرنے کے ہیں۔دوسرے معنی بدگوئی کے ہیں اور تیسرے معنی ایسی باتیں کرنے کے ہیں جن کی وجہ سے بھائی بھائی کے درمیان جھگڑا پیدا ہو جائے، تفرقہ اور بگاڑ پیدا ہو جائے۔پھر اس کے معنی ایسی باتیں کرنے کے بھی ہیں جن کی وجہ سے ایک کو 991919 دوسرے کے خلاف برانگیختہ کیا جائے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَنْزَعُ بَيْنَهُم شیطان تمہیں میرے اس حکم سے کہ تم قول احسن کہا کرو، پرے ہٹانے کی کوشش کرے گا۔وہ شیطان جو حسد اور تعصب کی آگ میں جلنے والا ہے۔وہ شیطان جو سرکشی اور تمرد کی راہ کو اختیار کرنے والا ہے۔وہ شیطان جو خود 991919۔دور حق سے دور رہنے والا ہے اور جس کی ہمیشہ یہی کوشش رہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بندے بھی حق سے دو ہو جائیں وہ غیبت اور بدگوئی کی راہ سے بھائی بھائی کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کرے گا اور تمہیں اس بات پر اکسائے گا کہ تم بھی غیبت کرو تم بھی بد گوئی کو اختیار کر لو تم بھی امن سکون اور آشتی کی باتیں کرنے کی بجائے بعض کو بعض کے خلاف بھڑ کانے اور ایک کو دوسرے کے خلاف برانگیختہ کرنے کی کوشش کیا کرو اور فساد اور فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کرو۔شیطان پوری کوشش کرے گا کہ تم جادۂ صداقت سے پرے ہٹ جاؤ اور وہ تمہیں حق سے دور کر دے لیکن ہم يَنْزَغُ بَيْنَهُمْ کے مختصر الفاظ میں شیطانی حربوں کا ذکر کھول کر بیان کر دیتے ہیں تا تم ان پر نہ چلو تم حسد نہ کرو اور نہ تم کسی پر یا کسی کے خلاف تعصب کی راہ کو اختیار کر و عدم اطاعت اور بغاوت کے بول نہ بولو سرکشی کی باتیں نہ کرو نہ تم خلاف حق کچھ کہو اور نہ کسی کو خلاف حق کہنے کی ترغیب دو اگر تم ایسا کرو گے تو تم شیطان کے حملوں سے بچ جاؤ گے اور اگر تم حقیقتاً شیطان کے حملوں سے بچ گئے تو پھر اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں بھی تمہارے اقوال اچھے پسندیدہ اور مرغوب ہوں گے اور تم اس کی نگاہ میں بھی اس کے بندے بن جاؤ گے۔پھر آگے فرمایا۔اِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوا مُبِينًا -