انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 35
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث سورة المائدة يَحْكُم بِمَا انْزَلَ اللهُ فَا وَلَبِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ۔یعنی جو لوگ اس کلام کے مطابق جو اللہ تعالیٰ نے اتارا ہے فیصلہ نہیں کرتے۔حکم صادر نہیں کرتے ، وہی حقیقی کا فر بھی ہیں۔حقیقی ظالم بھی ہیں اور حقیقی اور پکے باغی بھی ہیں۔مفردات راغب میں جو قرآن کریم کی لغت ہے ان تینوں لفظوں کو اس طرح اکٹھا ایک مضمون میں باندھا ہے کہ فسق جو ہے اس کے متعلق وہ کہتے فَالفَاسِقُ اَعَةُ مِنَ الْكَافِر یق کا مفہوم زیادہ وسیع ہے کفر کے مفہوم ہے۔وَالظَّالِمُ اعَةُ مِنَ الْفَاسِقِ اور ظلم کے معنی فسق کے معنی سے زیادہ وسیع ہیں۔تو اگر ہم اسے سمجھنے کے لئے دائرے بنائیں (میں نے آپ کو سمجھانے کے لئے یہاں دائرے بنائے ہوئے ہیں ) تو ایک دائرہ ہوگا بیچ کا چھوٹا وہ کفر کا دائرہ ہے۔اسی نقطے سے جہاں سے آپ نے پر کار کھینچ کر دائرہ بنایا اس سے بڑا دائرہ بنائیں، وہ فسق کا دائرہ ہے اور اس سے تیسرا دائرہ بڑا بنا ئیں تو وہ ظلم کا دائرہ ہے۔تو ہر فاسق کا فر ہے۔بڑا دائرہ ہے نا ہر فاسق کا فر ہے لیکن ہر کا فر فاسق نہیں۔فسق کے معنی میں کچھ ایسے گناہ آتے ہیں جو کفر کے معنی میں نہیں آئے اور ہر ظالم فاسق بھی ہے اور کا فر بھی ہے۔لیکن ہر کا فرظالم نہیں۔ہر فاسق ظالم نہیں۔ان تین الفاظ کے معانی کی وضاحت انہوں نے ان دو چھوٹے فقروں میں کی ہے۔کفر کے معنے انہوں نے کئے ہیں وحدانیت اور شریعت اور نبوت یا تینوں کا کفر کرنا۔ان کی تکذیب کرنا۔ان پر ایمان نہ لانا اور فاسق چونکہ بڑا دائرہ ہے انہوں نے لکھا ہے کہ وَإِذَا قِيْلَ لِلْكَافِرِ الْأَصْلِ فَاسِقُ کہ جو اصلی کا فر ہو اسے جب فاسق کہا جاتا ہے تو وہ صرف خدا تعالیٰ کے احکام کو جو شریعت کی شکل میں نازل ہوئے سارے احکام اس دنیا میں، اس کا ئنات میں اللہ تعالیٰ ہی کے ہیں، لیکن جو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر شریعت نازل ہوئی ، صرف ان احکام کا انکار نہیں کرتا تکذیب نہیں کرتا بلکہ آخَلَّ بِحُكْمِ مَا الْزَمَهُ الْعَقْلُ وَاقْتَضَتُهُ الْفِطْرَةُ اس سے زائد بھی کچھ گناہ کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو عقلِ سلیم عطا کی ہے اس کا گناہ کرتا ہے۔اس کو توڑتا ہے اور جو فطرت کے تقاضے ہیں انہیں وہ پورا نہیں کرتا۔اس لئے کفر سے زائد اس نے کیا تو الحافِرُ الْأَصْلِحُ اس معنی میں اس کو ہم کہہ دیتے ہیں اور وہ آیات بھی بیچ میں لے آتے ہیں اس کی تفصیل میں میں اس وقت نہیں جاؤں گا۔مختصراً کرنے کی کوشش کروں گا۔مجھے ضعف اور گرمی محسوس ہورہی ہے۔