انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 34 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 34

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۳۴ سورة المائدة تیسری سزا یہ بتائی کہ مَنْ لَمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ فَأُولَبِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ وہ شخص یا وہ لوگ یاده معاشرہ یاده سیاسی اقتدار یا وہ اقتصادی ازم (ISM) جو اللہ تعالیٰ کے احکام کو توڑنے والا ہے۔فَأُولَيكَ هُمُ الفيسِقُونَ چوتھی ان کی صفت ہمیں یہ نظر آتی ہے کہ وہ فاسق ہیں اور معصیت کے کام کرنے والے ہیں وہ اپنے نیک کاموں سے اپنے نفس پر اسلامی حسن نہیں چڑھانے والے بلکہ گندا معاشرہ پیدا کرنے والے ہیں۔وہ فسق و فجور میں مبتلا ہونے والے ہیں اور اگر تم خدا تعالیٰ کے احکام کو نظر انداز کر دو گے، انہیں تو ڑ دو گے، ان پر عمل نہیں کرو گے تو ایسا معاشرہ پیدا ہو جائے گا جو فاسقوں کا معاشرہ ہے۔اخلاقی لحاظ سے گراوٹ، بدعہدی، بد نیتی ، امانتوں کا خیال نہ رکھنا، لوگوں کے حقوق تلف کرنا ، بچیوں کی عصمت کی حفاظت کا خیال نہ رکھنا وغیرہ وغیرہ یہ چیزیں ہمیں ایسے معاشرہ میں آج نظر آتی ہیں۔یورپ میں جو مہذب دنیا کہلاتی ہے اس میں بھی خدا تعالیٰ کے احکام کو توڑنے کے نتیجہ میں انہوں نے ایک نہایت گندی زندگی کو قبول کیا۔یہاں یہ جو آیت ہے جس کے آخر میں آیا ہے۔مَن لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ فَأُولَبِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ اس سے پہلے ہے تو رات و انجیل کا ذکر اور سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے تفسیری نوٹ میں ایک جگہ مضمون بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اس سے یہ نہیں لینا چاہیے یعنی غلط ہوگا اگر کوئی یہ استدلال کرے کہ تو رات اور انجیل (آج جو بگڑی ہوئی شکل میں ہیں ویسے بھی قرآن کریم کے بعد تو ان کی ضرورت نہیں تھی) کے احکام پر چل کر اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں کو حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ مراد یہ ہے کہ ان کتب بنی اسرائیل میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی بشارت ہے اور ایک عظیم تعلیم نازل ہونے کی بشارت ہے جو قرآن کریم کی شکل میں نازل ہو گیا۔تو اللہ تعالیٰ نے گویا یہ فرمایا کہ انہیں کیا ہوگیا ہے کہ وہ تو رات اور انجیل کے تاکیدی حکم پر عمل نہیں کرتے اور احکام الہی جو قرآن کریم میں پائے جاتے ہیں ان کے مطابق حکم اور فیصلہ نہیں کرتے بلکہ احکامِ قرآنی کو توڑتے ہیں۔اس طرح تو وہ ہدایت نہیں حاصل کرسکیں گے۔( خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۱۰۱ تا ۱۰۶) وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ فَأُولَبِكَ هُمُ الْكَفِرُونَ - وَمَنْ لَمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ تینوں آیات میں ہے۔دوسری آیت میں ہے فَأُولَبِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ۔تیسری آیت میں ہے۔وَمَنْ لَّمْ