انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 415 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 415

۴۱۵ سورة النحل تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث نہیں ہوسکتا اس واسطے کہ اللہ کی مدد اور نصرت اسے ملتی ہے جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرتا اور نیکیوں کو احسن طور پر بجالاتا ہے تو لا تحزن میں یہ حکم ہے کہ غمگین مت ہو کیونکہ تقویٰ کے اعلیٰ ترین مقام پر تم قائم ہو اور احسن اعمال بجالانے میں تمہارا کوئی مثیل نہیں ہے۔اس واسطے اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہے دشمن کا مکر کامیاب ہو ہی نہیں سکتا۔اس کی وضاحت آپ نے فرمائی تھی۔جب یہ کہا لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ معنا ( التوبه :۶۱) حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو کہا کہ نا کامی اور نامرادی کا خوف دل میں نہ لا۔اِنَّ اللهَ معنا خدا ہمارے ساتھ ہے اور جو شخص تقویٰ پر قائم ہو احسن اعمال بجالانے والا ہواللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہو کہ میں تمہارے ساتھ ہوں وہ نا کام کیسے ہو سکتا ہے؟ تو یہاں پر لا تحزن کا مطلب یہ ہے کہ اے ہمارے رسول ! ہم تمہارے ساتھ ہیں تم نا کام نہیں ہو سکتے اس واسطے نا کامی کا کوئی غم نہیں۔دوسرے اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ دیا تھا کہ ایمان کے تقاضوں کو پورا کرو تو ہماری مدد اور نصرت اس رنگ میں تمہارے شامل حال ہو جائے گی کہ غیر تمہارے پر فتح نہیں پاسکے گا۔تمہارے مقابلہ میں کامیاب نہیں : ہو سکے گا جیسا کہ آل عمران میں فرمایا وَلَا تَحْزَنُوا وَاَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُم مُؤْمِنِينَ (آل عمران : ۱۴۰) اگر تم حقیقی مومن ہو اور ایمان کے تقاضوں کو پورا کرنے والے ہو تو کامیابی تمہارے نصیب میں ہے۔اس واسطے تمہیں غمگین ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو اول المؤمنین تھے۔آپ سے بڑھ کر کوئی مؤمن نہیں تھا تو یہاں یہ فرمایا کہ تم اول المؤمنین ہو تم نے ہی کامیاب ہونا ہے اس واسطے لا تحزن پریشان ہونے کی غمگین ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔سورہ عنکبوت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کو ملائکہ کی مدد اور ان کی بشارتیں ملتی ہیں۔پس یہاں یہ معنی ہوں گے کہ ملائکہ تمہاری مدد پر ہر وقت کمر بستہ ہیں لا تحزن اندرونی اور بیرونی دشمن کیسے کامیاب ہو سکتا ہے۔تم یہ غم نہ کر و یعنی دل میں یہ خیال نہ آئے کہ اسلام کہیں کمزور نہ ہو جائے ، ناکام نہ ہو جائے۔اللہ تعالیٰ نے ایک اور جگہ فرمایا ہے فمن تبع هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ( البقرة: ٣٩) جو اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ ہدایت قرآنی کی اتباع کرتا ہے وہ کامیاب ہوتا ہے نا کامی کا منہ نہیں دیکھتا وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ تو فرما یا لَا تَحْزَنُ جو ہم نے ہدایت نازل کی ہے تیری تو ساری زندگی ، سارے اخلاق ہی اس ہدایت کا عملی نمونہ ہیں یعنی تیری زندگی قرآن کریم کی ہدایت کے مطابق ہے اس واسطے مجھے غمگین ہونے کی ضرورت نہیں۔