انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 414 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 414

۴۱۴ 99191 سورة النحل تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث پہنچا دیں اور جو تد بیریں وہ کرتے ہیں ان کی وجہ سے تو کوئی تکلیف محسوس نہ کرے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا جب میری ہدایت کے مطابق تم صبر کرو گے تو میں تمہارے اس غم کو دور کرنے کے سامان پیدا کر دوں گا کہ کہیں دشمن اپنی مخالفانہ تدابیر میں کامیاب نہ ہو جائے اور تمہیں دل کے اس درد اور دل کے اس احساس سے بھی نجات دے دوں گا کہ مِنا يمكرون ان کی جو سازشیں ہیں ان سے اسلام کو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو کہیں نقصان نہ پہنچ جائے۔نہ ان کے مکر کامیاب ہوں گے نہ ان کے منصوبے اپنی مراد کو پہنچیں گے۔اگر تم میری ہدایت کے مطابق صبر سے کام لو گے اور اس صبر کو دعا کے ذریعہ سے کمال طور پر حاصل کر لو گے تو پھر جو دشمن کے منصوبے اور سازشیں ہیں وہ کامیاب نہ ہوں گی۔تمہیں جو خوف اور غم ہے وہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ یا درکھو کہ إِنَّ اللهَ مَعَ الصّبِرِينَ ( البقره : ۱۵۴) اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔66 وَاللهُ يُحِبُّ الصُّبِرِينَ (ال عمران: ۱۴۷) اور اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے اور جس کے ساتھ اللہ ہو اور جسے اللہ کا پیار حاصل ہو اس کو دنیا کا کوئی مکر نقصان نہیں پہنچا سکتا کیونکہ وَإِن تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا لَا يَضُرُكُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا ( ال عمران : ۱۲۱) اگر تم صبر سے کام لو گے اور اللہ ہی کو اپنی ڈھال بناؤ گے اور اس کی پناہ میں آجاؤ گے تو دشمن جتنے چاہیں منصوبے کرتے رہیں، سازشیں کرتے رہیں، مکر کرتے رہیں لَا يَضُرُّكُم كَيْدُهُم شَيْئًا “۔پس اس آیت میں بڑا ز بر دست وعدہ ہے جو ایک مومن کو دیا گیا ہے دشمن جو مرضی تدبیر کریں، مکر کریں، شازش کریں، ہمنصو بہ باندھیں لا يضركم وہ تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔اگر تم صبر سے کام لو گے۔اگر تم حقیقتا اللہ کی پناہ میں آجاؤ گے تو شیطان اور اس کی ذریت کے وار کبھی تمہارے خلاف کامیاب نہیں ہوں گے پس اس کی پناہ میں آنے کی کوشش کرو۔اس کی ہدایت کے مطابق صبر کے شامیانوں کے نیچے خود کو لے آؤ۔۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۵۱۲، ۵۱۳) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے منصوبوں اور ریشہ دوانیوں اور کارروائیوں کو دیکھ کر اے ہمارے رسول ! غمگین نہ ہو لا تحزن کی وجہ قرآن کریم نے دوسری جگہ بتائی ہے اور دل کی مضبوطی کے سامان پیدا کئے ہیں۔فرمایا کہ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِمَّا يَمْكُرُونَ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ وثمن جس دروازے سے چاہے آئے وہ کامیاب