انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 413 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 413

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۴۱۳ سورة النحل آیت ۱۲۹٬۱۲۸ وَاصْبِرُ وَمَا صَبُرُكَ إِلَّا بِاللهِ وَلَا تَحْزَنُ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِمَّا يَمْكُرُونَ إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ ® اللہ تعالیٰ سورہ نحل میں فرماتا ہے: واصبر صبر کرو لیکن اللہ کی توفیق کے بغیر تم صبر نہیں کر سکو گے۔وَمَا صَبْرُكَ إِلا بِاللہ اللہ کی مدد کے بغیر تم صبر کر نہیں سکتے اس واسطے جب ہمارے اس حکم کی تعمیل کرنا چا ہو کہ صبر سے کام لو تو تمہارے لئے ضروری ہو کہ خدا کے حضور جھکو کہ اے خدا! تو نے ہمیں ( ان تمام معانی میں جن کا ذکر میں نے ابھی کیا ہے ) صبر کرنے کا حکم دیا ہے لیکن ہم کمزور بندے جانتے ہیں اور تو بھی جانتا ہے کہ اپنے طور پر صبر کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں اس لئے تو ہماری مدد کر۔وَمَا صَبُرُكَ إِلَّا بِاللہ کے تقاضا کے مد نظر اللہ تعالیٰ نے یہ دعا سکھا دی کہ رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا۔۔۔الخ اے ہمارے رب! ہمیں کمال صبر عطا کر کیونکہ خود ہی دوسری جگہ فرمایا تھا۔وَمَا صَبُرُكَ إِلَّا بِاللہ اللہ کی مدد کے بغیر صبر نہیں ہو سکتا۔صبر کے حصول کے لئے خدا تعالیٰ کی مدد کو اگر ہم اپنے الفاظ میں حاصل کرنے کی کوشش کریں تو الفاظ کے نقص کی وجہ سے شاید اس کو پانہ سکیں۔اس لئے ہمیں چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی بتائی ہوئی دعا کے ذریعہ صبر کو حاصل کرنے کی کوشش کریں اور چونکہ خدا تعالیٰ کے کلام میں جو دعائیں ہوتی ہیں وہ کامل ہوتی ہیں اس لئے اس کامل دعا کے نتیجہ میں اگر ہم خلوص نیت کے ساتھ اور عاجزی اور تضرع کے ساتھ اس دعا کو کر میں اس حقیقت اور ان معانی کو سمجھتے ہوئے جو اس میں بیان کئے گئے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ دعا ہمارے حق میں پوری ہو جائے گی اور اسی لئے اللہ تعالیٰ نے خود وہ دعا سکھا دی یہ بتانے کے بعد کہ وَمَا صَبُرُكَ إِلَّا بِاللهِ صبر خدا کی مدد کے بغیر ہو ہی نہیں سکتا۔اللہ کی مدد کیسے حاصل کرنی ہے؟ خدا تعالیٰ کہتا ہے دعا میں تمہیں سکھا دیتا ہوں جو یہ ہے۔رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا اب اس سے فائدہ اُٹھا نا تمہارا کام ہے اور اللہ تعالیٰ یہاں فرماتا ہے کہ وَلَا تَحْزَنُ عَلَيْهِمْ کہ جب خدا کی مدد اور خدا کے فضل سے اس دعا کی قبولیت کے نتیجہ میں جو صبر کے حصول کے لئے ہم نے تجھے سکھائی ہے تو صبر کی طاقت پائے تو وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِم دشمن کے جو حالات ہیں وہ تجھے اس غم میں نہ ڈالیں کہ کہیں اسلام کو وہ نقصان نہ