انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 304 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 304

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث ۳۰۴ سورة هود پرے یا اس کے کناروں پر اسے نظر آ سکے کیونکہ خدا ایک عظیم ہستی ہے اس کا جلال تو انسانی درخت وجود کی جڑیں جھنجھوڑ کے رکھ دیتا ہے۔پھر اس کو غیر کی کچھ پرواہ نہیں ہوتی اور نہ وہ غیر کو کچھ سمجھتا ہے۔غیر سمجھتا ہے کہ میں بڑا طاقت ور ہوں اور اگر چاہوں تو خدا تعالیٰ کی جماعت کو مٹا سکتا ہوں لیکن وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کی جماعت کی طرف منسوب ہوتے ہیں ان کی آنکھوں کے سامنے تو اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کا جلال ہوتا ہے۔وہ کسی ایسی راہ کو اختیار نہیں کر سکتے جو اس سے دور لے جانے والی اور اس کے غضب اور قہر کو بھڑ کانے والی ہو۔ان لوگوں کے سامنے خدا تعالیٰ کے حسن اور اس کے احسان کے جلوے ہوتے ہیں اور کسی غیر کی احتیاج باقی نہیں رہتی۔روحانی جذبات کی تسکین کے لئے اس کا حسن موجود ہے اور ضرورتیں اور حاجتیں پوری کرانے کے لئے اس کے احسان کے جلوے ہیں۔پس نہ غیر کا خوف باقی رہتا ہے اور نہ غیر کی ضرورت باقی رہتی ہے جو شخص خود کو اپنے رب کی گود میں پائے تو کیا اسے کسی اور کی گود کی نرمی اور گرمی کی ضرورت باقی رہتی ہے؟ یہی وجہ تھی کہ بہتوں نے خدا کے لئے اپنی ماؤں کو قربان کر دیا حالانکہ ان ماؤں کی گود کی نرمی اور گرمی میں انہوں نے اپنا بچپن گزارا تھا کیونکہ اس کے مقابلہ میں انہیں ان کے رب کی محبت زیادہ نظر آئی۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۵۳۰ تا۵۳۶) آیت ۸۹ قَالَ يُقَومِ اَرَعَيْتُمْ إِنْ كُنْتُ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّي وَ رَزَقَنِي مِنْهُ رِزْقًا حَسَنًا وَمَا أُرِيدُ أَنْ أَخَالِفَكُمْ إِلَى مَا أَنْهَكُمْ عَنْهُ إن يُرِيدُ إِلَّا الْإِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَالَيْهِ أُنِيبُ پھر دنیوی سہارے ایسے ہوتے ہیں کہ لوگ ان کی خوشامد میں کرتے کرتے اور ان کے کام کرتے کرتے تھک جاتے ہیں اور پتہ نہیں وہ اور کیا کچھ کرتے ہیں لیکن اول تو وہ ان کی جزا دیتے ہی نہیں اور اگر وہ جزا دینا چاہیں تب بھی وہ بہترین جزا نہیں دے سکتے وہ ہر موقع پر ان کی مدد اور نصرت نہیں کر سکتے۔لیکن جو شخص اللہ تعالیٰ کو سہارا بنالیتا ہے وہ اپنی زندگی میں یہ نظارہ جلوہ گر پاتا ہے جیسا کہ فرمایا۔وَمَا تَوْفِيقِقَ إِلَّا بِاللهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أَنِيبُ نیک خیالات اور صالح اعمال کی توفیق بھی b