انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 13 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 13

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث سورة المائدة مشتمل ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا تمہاری طرف کامل ہدایت بھیج دی گئی ہے۔اس پر عمل کرنے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے تم اپنی طاقت اور استعداد کے مطابق پوری کوشش کرو لیکن یہ نہ بھولنا کہ خدا تعالیٰ کی رضا خدا کی رحمت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔اسی کے فضل اور رحمت سے خدا کا پیار انسان کو ملتا ہے۔تُؤْتِ أَكلَهَا كُل جین میں جس پھل کا ذکر ہے وہ دراصل لِقا ء باری ہے۔خدا کی لقاء اور اس کا قرب اس تعلیم کا پھل ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت سے لے کر آج تک اُمت محمدیہ میں لاکھوں کروڑوں لوگ ایسے پیدا ہوئے جنہوں نے اس کامل تعلیم کا پھل کھایا اور اس سے ان کی روح نے زندگی اور تازگی اور تقویت پائی یعنی وہ اللہ تعالیٰ کے مقرب بنے اور انہیں لقاء الہی حاصل ہوئی۔۔۔۔۔پس اليوم اكمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ کی رو سے قرآن کریم کی تعلیم تین کمالات کا مجموعہ ہے۔اصول ایمانیہ کے لحاظ سے اصلها ثابت اور اس کے کمال کے لحاظ سے فَرْعُهَا فِي السَّمَاء اور اس کے شیریں ثمرات کی رو سے تُوج أكُلَهَا كُل حِينِ بِإِذْنِ رَبِّهَا لیکن یہ تیسری چیز یعنی تُونِ أَكُلَهَا كُل حِينٍ بِإِذْنِ رتبھا میں انسان کی کوشش کی طرف بھی اشارہ پایا جاتا ہے۔آج کل آموں کا موسم ہے، اگر کہیں نہایت اعلیٰ درجہ کا یہ پھل پڑا ہو مثلاً کسی نے اپنے گھر کی میز پر رکھا ہو اور وہ اسے نہ کھائے تو اس کا اسے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔پس اگر چہ یہ پھل بہت اچھا ہوتا ہےاور خوشبودار ہوتا ہے اور بڑا میٹھا اور لذت والا ہوتا ہے۔ہر قسم کی بیماری سے پاک ہوتا ہے، انسان کی پوری نشو و نما کی خصوصیت رکھتا ہے لیکن یہ فائدہ تبھی دے سکتا ہے جب صاحب خانہ اس کو کھائے بھی۔اگر وہ نہ کھائے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔پس توتي احلما میں یہ بتایا گیا ہے کہ پھل تیار ہے اور تمہارے سامنے رکھا ہوا ہے مگر باذن رتبھا کی رو سے تم خدا سے دعا کرو کہ تمہیں اس کے صحیح استعمال کی توفیق بھی ملے اور اس پھل کا جو بہترین نتیجہ انسان کے حق میں نکل سکتا ہے یعنی لقاء باری ، وہ بھی تمہیں حاصل ہو جائے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۱۲۳ تا ۱۳۱)