انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 178
تفسیر حضرت خلیفة اسم الثالث ۱۷۸ سورة الانفال سودا دیا جائے اگر ایک کلو کی قیمت دو روپے ہے تو جود کا ندار دورو پے لے لیتا ہے لیکن تو لتے وقت وہ ہوشیاری کے ساتھ ایک کلو کی بجائے کسی کو پندرہ چھٹانک دیتا ہے تو یہ مال کے حقوق کو اس نے غصب کیا ہے۔وہ خیانت کرنے والا بن گیا۔ایک یہ بھی ہے کہ بعض لوگ یتیموں کا مال کھا لیتے ہیں۔قرآن کریم نے اس تفصیل میں جا کے بھی بہت سی چیزوں کے متعلق روشنی ڈالی۔کچھ ہدایتیں ہمیں اصولی طور پر دے دیں کہ ہم اپنی زندگی کے ہر معاملہ میں ان ہدایات سے روشنی حاصل کر کے صداقت اور حق پر اپنے اعمال کو قائم رکھ سکتے ہیں۔پھر جان کے حقوق ہیں۔یہ دوسرا چھوٹا عنوان ہے باہمی امانتوں کے متعلق جان کا ایک حق تو یہ ہے کہ بغیر حق کے کوئی جان نہ لی جائے۔قرآن کریم نے یہ اعلان کیا ہے اور یہ بڑا زبردست اعلان ہے۔پھر جان کا ایک حق یہ ہے کہ ایسا فتنہ نہ پیدا کیا جائے کہ کسی جان کو ایذا اور دکھ پہنچے۔الفِتْنَةُ اشَتُ مِنَ الْقَتْلِ (البقرۃ : ۱۹۲) اور اسلام نے کسی کی جان لینے سے زیادہ اس کو اہمیت دی ہے کہ سولی پہ لٹکائے رکھنا، زندگی اجیرن کر دینا، جان کا حق یہ ہے کہ اس کی پرورش کے لئے جو کچھ اسے چاہیئے وہ اسے دیا جائے۔ایسی بیسیوں مثالیں دی جاسکتی ہیں۔پھر انسان کی عزت کے حقوق ہیں۔ہر انسان اشرف المخلوقات کا ایک فرد اور خدا کی نگاہ میں بڑا معزز ہے۔اپنی پیدائش کے لحاظ سے، اپنی خلق کے لحاظ سے، اپنی طاقتوں اور قوتوں کے لحاظ سے، رفعت کے حصول کے لئے جو مکن راہیں اس پر کھولی گئی ہیں ان کے لحاظ سے، خدا تعالیٰ کے پیار کو جس طرح وہ حاصل کر سکتا ہے کوشش کر کے اس کے لحاظ سے إِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا (النساء :۱۴۰) حقیقی عزت تو وہ ہے جو کوئی شخص اپنے رب کریم کی نگاہ میں رکھتا ہے۔اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے بہت سے مادی اور غیر مادی سامان پیدا کئے ہیں جو عزت کے حقوق قائم کرتے ہیں اور وہ سامان ہر انسان کو ملنے چاہئیں۔حقارت کی نظر نہیں ڈالنی۔حقارت کا کلمہ نہیں بولنا۔حقارت کا سلوک نہیں کرنا۔اپنے آپ کو بڑا نہیں سمجھنا۔کسی کے خلاف تکبر نہیں کرنا۔پھر ایک بڑا حق باہمی امانتوں کا جو قائم کیا گیا ہے، وہ اُجرت کے حقوق ہیں۔ایک شخص اپنا وقت دوسرے کو دیتا ہے اور اس Understanding اس معاہدہ پر اس عہد کے نتیجہ میں کہ وہ اس کے وقت کے بدلے میں اس کو یہ دے گا تو جو بدلہ میں دینا ہے وہ اس کی امانت ہوگئی نا۔یہ امانتیں پڑی