انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 136 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 136

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث ۱۳۶ سورة الاعراف آیت ۴۱ إِنَّ الَّذِينَ كَذَبُوا بِأَيْتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمُ ابْوَابُ السَّمَاءِ وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ وَ كَذلِكَ نَجْزِي الْمُجْرِمِينَ کہ وہ لوگ جو ہمارے نشانات کا انکار کرتے ہیں اور وہ لوگ جو ہمارے احکام سے منہ موڑتے ہیں اور وہ لوگ جو ہماری تعلیم کی طرف پیٹھ کرتے ہیں اور وہ لوگ جو ہمارے اوامر و نواہی کی پابندی سے گریز کرتے ہیں اور شریعت کا جوا بشاشت کے ساتھ اپنی گردنوں پر رکھنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔اس لئے کہ اسْتَكْبَرُوا عَنْهَا ان کے دلوں میں تکبر پایا جاتا ہے۔انہیں یہ یاد رکھنا چاہیے لا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ کہ آسمان روحانی کے دروازے ان پر ہرگز نہیں کھولے جائیں گے بلکہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیئے جائیں گے اور وہ زمین کے کیڑے بن کر رہ جائیں گے اور خدا تعالیٰ کی لعنت کا مورد بنیں گے اور شیطان میں ہو کر شیطان بن جائیں گے اور آسمان کی بلندیوں کی بجائے جو انسان کے لئے ہی پیدا کی گئی تھیں۔اندھیروں کی اتھاہ گہرائیاں ان کے حصہ میں آئیں گی۔(خطبات ناصر جلد اول صفحه ۲۳۹) آیت ۵۷٬۵۶ ادْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً ۖ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا وَادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا اِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ۔میں نے سورۃ اعراف کی جو آیات ابھی پڑھی ہیں اُن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اپنے پیدا کرنے والے رب کو پکارو۔اُس سے دُعائیں کرو۔گڑ گڑا کر بھی اور چپکے چپکے بھی ، اجتماعی طور پر بھی دُعا ئیں کرو اور انفرادی طور پر بھی اور اُس سے یہ دُعا مانگو کہ اے اللہ تو ہمارا رب ہے۔تُو نے ہمیں پیدا کیا اور ہماری پیدائش کو احسن بنایا ہے تو نے ہمیں ہماری ضرورت کے مطابق قوتیں عطا کیں اور ان قوتوں کی نشو ونما کے سامان پیدا کئے ہیں۔گویا ہمارے قوای میں درجہ بدرجہ ترقیات عطا کر کے خدا تعالیٰ ہمیں بلندیوں اور کامیابیوں کی طرف لے جانے والا ہے۔اسی غرض کے لئے اُس نے شریعت حقہ