انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 69
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث ۶۹ سورة الفاتحة ہوئی کہ خدا تعالیٰ تمام صفات حسنہ سے متصف ہے اور کوئی نقص اور کمی اُس میں نہیں ہے اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے اسلامی تعلیم میں یہ بتایا ہے خصوصاً سورہ فاتحہ میں اس پر روشنی ڈالی کہ انسان کی سب سے بڑی سعادت یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی صفات کی پیروی کرے اور تخلق باخلاق اللہ ہو اور اُس کے رنگ میں وہ رنگین ہونے کی کوشش کرے اور اس عرفان کو حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کے جلوے ظاہر ہوتے ہیں جو انسان کو یہ بتاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں اُس کے پاس کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو انسان شو (show) کر سکے اور جس پر بنیادرکھ کر ریا کاری کر سکے۔پھر اللہ تعالیٰ نے اُس پر اپنی رحمانیت کے جلوے ظاہر کئے اور رحمانیت کے جلووں نے اُس کو یہ بتایا کہ تجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے شمار، بے حد و حساب ایسی نعمتیں ملی ہیں جن میں تیرے عمل کا کوئی دخل نہیں ہے۔تیری پیدائش سے بھی پہلے وہ نعمتیں تیرے لئے پیدا کر دی گئیں اور یہ اس لئے کیا گیا تھا کہ ان کے بغیر تیری قو تیں اور تیری استعداد میں جو خود خدا داد ہیں وہ اپنا کام نہیں کر سکتی تھیں تو تیری ہر حرکت خدا تعالیٰ کی صفت رحمانیت کی محتاج ہے۔تو تکبر کس بات پر ؟ انسان ایک انگلی نہیں ہلا سکتا اگر رحمانیت کا جلوہ اس سے قبل نہ ہو۔اللہ تعالیٰ یہی ظاہر کرنے کے لئے بہت سے بچوں کو پیدائش کے وقت اپنی رحمانیت کے جلووں سے محروم کر دیتا ہے۔بعض دفعہ بڑا تندرست، بڑا خوبصورت بچہ پیدا ہوتا ہے اور ہوا جو رحمانیت کا جلوہ ہے جو انسان کی پیدائش سے پہلے اُس کے لئے بنائی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ اُس کو کہتا ہے کہ تو اس پر وہ اثر نہ کر جو عام انسانوں پر تو کرتی ہے۔وہ سانس نہیں لے سکتا۔ہمارے ہی گھر میں ، میری بڑی بیٹی کے ہاں پہلا بچہ جب پیدا ہوا تو اُس نے سانس نہیں لیا اور اتنا خوبصورت اور اتنا تندرست اور خوب موٹا تازہ بچہ میں نے اپنی ساری عمر میں کبھی نہیں دیکھا۔خدا کی شان تھی کہ عین اُس وقت جب وہ اپنی ماں کے پیٹ سے اس دُنیا میں آیا تو رحمانیت کے جلوے اُس بچے کے لئے بند کر دیئے گئے اور یہ میری اُس بچی کو اور دوسری کو سبق دینے کے لئے ہوا کہ جب تک تمہارے عمل سے پہلے کی نعمتیں نہ ملیں اُس وقت تک تمہارا اپنا کام شروع ہی نہیں ہو سکتا۔سانس ہم اپنی ماں کے پیٹ سے تو لے کر نہیں آتے۔پھر پانی ہے۔غذا ئیں ہیں۔آب و ہوا ہے۔گرمی اور سردی کا ایک متوازن نظام ہے جسے زمین میں مختلف شکلوں میں خدا تعالیٰ نے پیدا کیا ہے۔اس کی تفصیل میں تو میں اس وقت نہیں جاسکتا وہ بڑی عجیب مختلف مؤثرات اور تاثیریں ہیں جن کے نتیجہ میں انسان کے جسم اور اس