انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 495
۴۹۵ سورة ال عمران تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث حالت دیکھی جاتی تھی۔اسی زمانے میں مختصراً میں بیان کر دوں۔حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے جنگ سے بھی پہلے خط لکھا پوری رپورٹ تفصیلی لکھ کر یہ ہوگا یہ نقشہ بنے گا۔اس طرح میرے مقابلہ میں تازہ دم فوجیں آئیں گی مجھے کمک بھیجیں۔ہر نیا معر کہ کوئی دو دن بعد کوئی تین دن کے بعد ہوا ہے۔مہینوں کے وقفہ کے بعد نہیں، دنوں کے وقفہ کے بعد ہوئے ہیں۔تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کی کمک بھیج دی۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے متعلق آیا ہے وہ کھڑے ہو گئے انہوں نے کہا یہ کیا کر رہے ہیں آپ۔اتنی تفصیل سے ہمیں رپورٹ دی ہے یہ حالات ہیں اور آپ ایک آدمی کی کمک بھیج رہے ہیں۔اس خدا کے بندہ نے آرام سے یہ جواب دیا کہ جس فوج میں اس جیسا آدمی ہو وہ شکست نہیں کھایا کرتی۔اور پھر خیر وہ لمبا ایک واقعہ ہے اس نے بھی جا کے کارنامے جو دکھائے۔پھر یہاں جو ایک ہی جنگ کا میں ذکر کر دیتا ہوں۔یرموک کی جنگ میں تین لاکھ فوج قیصر کی عیسائیوں کی اور اس کے مقابلے میں یہ کئی فوجوں کے مختلف جگہوں کے یونٹ اکٹھے کر دیئے تھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آ گیا ہے خلافت کا۔تو چالیس ہزار اندازہ ہے یعنی ہر ۷۵ ہزار کے مقابلے میں دس ہزار یہ وہی قریباً نسبت رہ گئی اور پانچ دن عملاً جنگ ہوئی۔ایک دن ان کے کہنے پر وقفہ ہو گیا تھا اور اس طرح بری طرح شکست کھائی انہوں نے کہ کوئی حد نہیں۔اس میں ایک واقعہ اور ہوا جو میں ذکر کر دیتا ہوں کیونکہ وہ اصل مضمون میرا جو ہے اس کے متعلق میں بیان کر رہا ہوں۔یہ اس کی مثالیں دے رہا ہوں۔پانچویں دن جس دن آخری معرکہ ہوا اور انہوں نے شکست کھائی اور کہتے ہیں کہنے والے واللہ اعلم کہاں تک صحیح ہے کہ ستر ہزار لاشیں میدان میں چھوڑ کے وہ تین لاکھ کی فوج بھاگی تھی چالیس ہزار کے مقابلے میں اور پہلے جو چار دن تھے ان میں پتا نہیں کتنے زخمی ہوئے۔کیا ہوا اس کا پتا نہیں۔پانچویں دن خالد بن ولید نے اپنے دوستوں کو جو سرداران مکہ کے بیٹے تھے جن میں عکرمہ بھی تھا ابوجہل کا بیٹا، ان کو بلایا اور کہا کہ دیکھو تم نے بڑا لمبا عرصہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف دشمنی کے مظاہرے کئے اور جنگوں میں شامل ہوئے، اسلام کو مٹانے کی کوشش کی۔تمہارے چہروں پر ایسے داغ ہیں کہ تمہارے خون کے علاوہ کوئی چیز ان کو نہیں مٹا سکتی اور آج موقع ہے اپنے چہروں کے دھبے دھو ڈالو۔ایک سو چالیس دوست اکٹھے کئے