انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 481
۴۸۱ سورة ال عمران تغییر حضرت خلیفتہ امسح الثالث قرآن کریم نے متعدد جگہ مختلف طریق پر ہمیں خدا تعالیٰ کے غضب کی آگ سے بچنے کی تعلیم دی اور اس کی راہیں جو بیان کی ہیں ان آیات میں سے میں نے بعض کا انتخاب کیا ہے۔جو میں نے ابھی پڑھی ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِى أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِین اس آیت میں اول ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ کافروں کے لئے خدا تعالیٰ کے قہر کی آگ بھڑ کائی گئی ہے، وہ کافر اور منکر جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت نہیں کرتے ، وہ مخالف ہیں خدا کے دین کے، جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کی اتباع نہیں کرتے۔آپ سے پیار کا تعلق نہیں رکھتے ، ان کافروں کے لئے ایک آگ تیار کی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ اس آگ سے اپنا بچاؤ کرو وَاتَّقُوا یہ بچاؤ تقویٰ کے ذریعہ سے کرو اور دوسرے یہ کہ خدا تعالیٰ کے قہر کی آگ سے بچنے کے سامان خدا کی پناہ میں آکر پیدا کرو۔تیسرے یہ کہ اس کی راہ کیا ہے؟ وَ اطِیعُوا اللہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو، اس کے سب احکام کو ہمہ وقت بجالانے کے لئے ہر دم تیار رہو یعنی یہ نہیں کہ جس طرح جاہلیت کے زمانہ میں نسی“ کے طریق پر حرمت والے مہینوں کو آگے پیچھے کر دیتے تھے تو ہماری زندگی کا ہر لمحہ خدا تعالیٰ کے لئے وقف ہونا چاہیے۔اس معنی میں کہ اس کی جو بے شمار دنیوی نعمتیں ہمارے اوپر نازل ہوئی ہیں ہم ان کو جائز طریقے سے حاصل کرنے کی کوشش کریں اور جائز طریقے پر ان کو خرچ کرنے والے ہوں تو اس آگ سے بچنے کا ایک ذریعہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو، اس کے احکام ہر دم بجالانے کے لئے تیار رہو اور مجاہدہ اپنے نفس کے ساتھ کرو۔یو چوتھے یہ کہ اطیعوا اللهَ وَالرَّسُول کہ اللہ تعالیٰ کے رسول کی اطاعت کرو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اِن اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى (یونس : ١٢) میں اس وحی کی اتباع کرتا ہوں جو میرے پر خدا تعالیٰ نے نازل کی۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو اس معنی میں کہ تم بھی اس وحی کی اتباع کرو جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی۔دوسرے قرآن کریم نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سارے انسانوں کے لئے، رہتی دنیا تک کے لئے ، اُسوہ بنا کر ہمارے سامنے رکھا یعنی ہمیں آپ کے نقش قدم پر چلنا اور آپ کے اسوہ کے مطابق زندگی گزارنا خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کے پیار کو حاصل کرنا ہے۔پانچویں بات یہ ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم رنگ بنے کی کوشش کرو اور فرمایا کہ اس کا