انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 482
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالثة ۴۸۲ سورة ال عمران نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ تم سے رحم کا سلوک کرے گا اور اس کی محبت اور اس کے پیار کے تم وارث ہو گے۔چھٹے یہ کہ اللہ تعالیٰ جو رحم اور پیار کا سلوک کرے گا اس کی دو صورتیں یا دو شکلیں ان آیات میں بتائی گئی ہیں۔آگے یہ ذکر ہے وَسَارِعُوا إِلى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَّبِّكُم اس آیت میں اللہ تعالیٰ کے رحم کی دو شکلیں بیان ہوئی ہیں۔ایک اس کی مغفرت، جب وہ اپنی مغفرت سے ڈھانپ لے تو انسان اس آگ سے محفوظ ہو جاتا ہے۔جس سے یہاں ڈرایا گیا، جس سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے اور یہ مغفرت رب کی طرف سے نازل ہونے والی بخشش ہے جس کے بغیر انسانی اعمال بے ثمر ہیں اور نار جہنم سے بچنا ناممکن ہے۔ساتویں یہ کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ایک ایسی جنت کی شکل میں انسان کے سامنے رکھی گئی ہے جس کی قیمت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے، عَرْضُهَا السَّمَوتُ وَالْأَرْضُ اس کی وضاحت کی ضرورت ہے۔ہر آدمی یہ بات آسانی سے سمجھ نہیں سکتا۔چنانچہ سورۃ لقمان میں فرمایا کہ أَلَمْ تَرَوْا أَنَّ اللهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّبُوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً (لقمان : ۲۱) اور سورة جاشیہ میں فرمایا وَ سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ۱۴) اس سے ہمیں پتا لگتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی رحمت اس شکل میں بھی آتی ہے ( میں یہ ترتیب ذرا بدل دوں گا آپ کو سمجھانے کے لئے ) کہ ایسی جنت ملتی ہے جس کی قیمت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے یعنی آسمانوں اور زمین میں ہر شے جو ہے تم اس کی جو بھی قیمت لگاؤ وہ خدا تعالیٰ کی موعودہ جنت کی قیمت ہے اور وہ اس طرح پر کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی طلب میں انسان اسلام کی ہدایت کی روشنی میں اپنی سب طاقتوں اور استعدادوں کو بروئے کارلاتا ہے۔حکم یہ ہے انسان کو کہ جو تمہیں میں نے طاقتیں قو تیں ،صلاحیتیں اور استعداد میں دی ہیں وہ ساری میرے حضور پیش کر دو۔میرے حکم کے مطابق، میری بتائی ہوئی تعلیم کے مطابق ، میری رضا کے حصول کے لئے ، میرے پیار کو پانے کے لئے تم ان کو خرچ کرو تو آسمانوں اور زمین کی ہر شے کے فقرہ میں نوع انسان کی وہ طاقتیں بھی شامل ہیں جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کیں اور یہ استعدادیں، یہ طاقتیں اتنی عظیم ہیں کہ دنیا کی کوئی چیز ایسی نہیں ہے، نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں، کہ جن سے انسان خدمت نہ لے رہا ہو یا خدمت نہ لے سکتا ہو اور بعض جگہ بعض چیزیں پوشیدہ