انوار القراٰن (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 472 of 587

انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 472

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث ۴۷۲ سورة ال عمران یہ ایمان ہے اور ہم اسے ظاہر کریں گے کہ مہدی آگئے اور ہم اُن پر ایمان لائے ہیں۔خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۱۲۰ تا ۱۲۲) وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ کہ اللہ تعالیٰ کی کتنی بڑی نعمت ہے کہ مختلف قو میں جو آپس میں برسر پیکار تھیں ان میں سے ایک ایک کو لیا اور ان کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر دیا۔اسلام لانے سے پہلے ان کا آپس کا با ہمی تعلق دشمنی اور عداوت کا تعلق تھا اور پھر اسلام لانے کے بعد کا انہی کا آپس کا باہمی تعلق الفت اور اخوت کا تعلق بن گیا۔الف کے معنے بڑے حسین ہیں اور وہ ہمارے سامنے رہنے چاہئیں۔مفردات میں آیا ہے الْمُؤلّف مَا جُمِعَ مِنْ أَجْزَاءِ مُخْتَلِفَةٍ وَرُتِّبَ تَرْتِيبًا قُتِمَ فِيهِ مَاحَقُهُ أَنْ يُقَدِّمَ وَأُخِرَفِيْهِ مَاحَقُهُ أن يُؤْخَر - مؤلّف کے معنی انہوں نے بیان کئے ہیں (یعنی جن کی تالیف کی گئی ) یعنی جو امت محمدیہ ہے ہمارے اس مضمون کے لحاظ سے۔کیونکہ وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءَ فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ اِخْوَانًا ہے۔یہ سیسہ پلائی ہوئی مضبوط دیوار ہی نہیں بلکہ اپنے اجزا کی ایک حسین نسبتیں رکھنے والی دیوار ہے۔یہ نہیں کہ پٹھان جس طرح دیوار بناتے ہیں۔مٹی کا لوتھڑا ڈالا ( جسے پنجابی میں تھوپا کہتے ہیں ) اور دیوار کھڑی کر دی۔بلکہ جس چیز کی جہاں ضرورت ہے وہاں لگائی گئی ہو۔کیونکہ مؤلّف (مؤلف) یہاں آجائے گا مسلمان کے معنوں میں یا مؤلفہ امت محمدیہ ) جوا جزا مختلفہ کو جمع کر کے اور ان کو ایسی ترتیب دے کر جسے مقدم رکھنا چاہیے اسے موقر رکھا گیا ہو اور جسےمؤتمر ہونا چاہیے اسے مؤتمر رکھا گیا ہو۔ان کو جمع کر کے یکجان کر دیا گیا ہے اس معنی میں ایک واضح اصول کی طرف اشارہ ملتا ہے یعنی مسابقت کی جو ہدایت ہمیں دی گئی ہے فرمایا جذ بہ مسابقت میں قُدِّمَ فِيهِ مَا حَقُهُ أَنْ يُقَدِّمَ وَأُخِرَفِيْهِ مَاحَقُهُ أَنْ يُؤَخِّرَ کا خیال ہمیں رکھنا پڑے گا۔ورنہ اسلام کی تعلیم اور ہدایت کے مطابق مسابقت نہیں ہوگی۔پس اسلام نے الفت و اخوت اسلامی کو ایک بنیادی چیز قرار دیا ہے۔کوئی ایسا کام ایک احمدی مسلمان کو نہیں کرنا چاہیے جو اللہ کی محبوب اجتماعی ہیئت کذائی پر برے رنگ میں اثر انداز ہو۔ہر کام