انوار القراٰن (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 409 of 587

انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 409

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث ۴۰۹ سورة ال عمران اعلان کر رہے ہیں پانا مُسْلِمُونَ۔ہم مسلمان ہیں۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ جماعت احمدیہ خدا تعالیٰ کے اس حکم کے ماتحت اور ان تمام باتوں کے باوجود آج یہ اعلان کر رہی ہے کہ ہم قرآن کریم کی اس آیت کے مطابق مسلمان ہیں۔ہم دُنیا میں یہ اعلان کرنے کا حق رکھتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں کیونکہ ہم خدا تعالیٰ کے فرمانبردار ہیں ہم خدا تعالیٰ کی کامل اطاعت کرنے والے ہیں۔اگر ہم کامل اطاعت کرنے والے نہ ہوتے تو خدا تعالیٰ کے پیار اور اُس کی رضا کو کیسے پالیتے ، خدا کی توحید کو دنیا میں قائم کرنے کے اہل کیسے ہو جاتے۔اس واسطے دُنیا بے شک کہے کہ احمدی مسلمان نہیں یہ اُن کی مرضی ہے زبر دستی تو کسی پر نہیں کی جاسکتی لیکن قرآن کریم کی یہ آیت ایک احمدی کو یہ کہتی ہے کہ تم دنیا میں یہ اعلان کر دو اور ان کو مخاطب کر کے کہو کہ تم گواہ رہو کہ جو علامتیں مسلمانوں میں پائی جانی چاہئیں وہ ہم میں پائی جاتی ہیں اس لئے ہم مسلمان ہیں۔( خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۳۹۱ تا۳۹۹) پچھلے دنوں میں نے بتایا تھا کہ زمانہ آ گیا ہے کہ نوع انسانی کے سب افراد ایک قوم کی طرح ہو جائیں اور سارے کے سارے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جا ئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں " سعادت مند لوگ ایک ہی مذہب پر اکٹھے ہو جائیں گے اور تفرقہ دور ہو جائے گا اور مختلف قومیں دنیا کی ایک ہی قوم بن جائیں گی۔(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد نمبر ۲۳ صفحه ۸۴) مختلف قوموں کے ایک قوم بن جانے کی تعلیم قرآن کریم نے دی ہے یعنی ایسی تعلیم دی ہے کہ انسانی فطرت اسے قبول کرتی ہے اور سب انسان اگر وہ سمجھیں یا انہیں ہم سمجھا ئیں تو ہو نہیں سکتا کہ اس تعلیم کے نور اور اس کے حسن کے ماننے سے انکار کریں۔قرآن کریم کی ساری ہی تعلیم ایسی ہے لیکن دو ایک موٹی موٹی باتیں اس وقت میں آپ کے سامنے رکھوں گا۔بنیادی بات یہ رکھی گئی انسان کے سامنے تَعَالَوْا إِلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ الَّا نَعْبُدَ إِلا اللہ جو ہے وہ نوع انسانی کو ایک کرنے کا حکم ہے کہ سارے کے سارے انسان ایک خدا کی پرستش کرنے لگیں۔سارے کے سارے انسان ایک خدا کی اس وقت پرستش کرنے لگیں گے جب ایک خدا کی معرفت انہیں حاصل ہو جائے گی۔سارے کے سارے انسان خدائے واحد و یگانہ کی اس وقت پرستش کریں گے جس وقت خدا تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کی شناخت انہیں مل جائے گی اور یہ شناخت انسان کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے طفیل ملی۔۔۔۔میرے نزدیک (جو میں