انوار القراٰن (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 408 of 587

انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 408

تغییر حضرت خلیفة امسح الثالث ۴۰۸ سورة ال عمران کام ہے اور اہلیت اُن کو خدا تعالیٰ نے عطا کی ہے اس بات کی کہ وہ یہ ثابت کریں کہ واقعہ میں یہ مشترک ہے اور ثابت کریں عقلی دلائل کے ساتھ اور ثابت کریں خود اُن کی کتب کے حوالوں کے ساتھ۔چودہ سو سال سے امت محمدیہ اپنی شاہراہ تاریخ پر چلتی رہی ہے اور لاکھوں کروڑوں انسان ایسے نظر آتے ہیں جو اس بات کے اہل تھے اور انہوں نے یہ ثابت کیا کہ قل کا لفظ یوں ہی استعمال نہیں ہوا بلکہ اس کے مخاطب ہمیشہ خدا تعالیٰ نے موجو د ر کھے ہیں اور اگر اس کے باوجود لوگ ان دلائل کو نہ مانیں اور اپنی فطری فراست کے خلاف بات کرنے کے لئے تیار ہو جا ئیں اور جو دوسرے نشان خدائے واحد و یگانہ کی ہستی کو ثابت کرنے کے لئے ضروری ہیں وہ دیکھیں پر نہ دیکھیں محض عقلی دلائل کافی نہیں بلکہ ہمارا زندہ خدا اپنے وجود پر آسمانی نشانوں کے ذریعہ مہر ثبت کرتا ہے۔اپنی زندہ طاقتیں انسانوں کے سامنے ظاہر کرتا ہے اور انسان مجبور ہو جاتا ہے یہ ماننے پر کہ واقعی خدا تعالیٰ ہے کیونکہ وہ اپنی ہستی کے نشان دکھاتا ہے اور شمار نہیں ہو سکتا اُن آسمانی نشانوں کا جو امت محمدیہ کو مد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ملے۔اُن کا بالکل شمار نہیں ہو سکتا اور یہ میں کوئی مبالغہ نہیں کر رہا واقعہ میں شمار نہیں ہوسکتا۔۔۔۔۔۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر اہل کتاب ان عقلی اور نقلی دلائل کے باوجود اور ان زبر دست آسمانی نشانوں کے باوجود اس کلمہ کی طرف سے اُس صداقت کی طرف نہ آئیں جو ایک مسلمان اور غیر مسلم اہلِ کتاب میں مشترک ہے اور وہ یہی ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں اور نہ اللہ کو چھوڑ کر آپس میں ایک دوسرے کو رب بنا ئیں۔فان تولوا۔پھر اگر وہ پھر جائیں اور خدا کے علاوہ اور معبود بنا لیں اور شرک کرنے لگیں تو فَقُولُوا اشْهَدُوا۔ایسی صورت میں مسلمانوں کو یہ حکم ہے کہ وہ اُن اہل کتاب) کو کہہ دیں کہ تم گواہ رہو پاتا مُسْلِمُونَ ہم مسلمان ہیں خدا تعالیٰ کے کامل فرمانبردار ہیں اور خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنے والے ہیں۔اس لئے جب جماعت احمدیہ کے افراد خدا تعالیٰ کے ان فضلوں کو دیکھتے ہوئے قرآن کریم کو سمجھنے کے بعد عقلی اور نقلی دلائل سے اپنی جھولیاں بھر لینے کے بعد اور آسمانی نور کی چادر میں اپنے آپ کو لپیٹ لینے کے بعد اور آسمانی نشانات دنیا کے سامنے پیش کر کے خدا تعالیٰ کی توحید اور اسلام کی حقانیت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت قائم کرنے کے اہل ہو جانے کے بعد پھر بھی دنیا اگر ان کو مسلمان نہ سمجھے تو یہ ان کی مرضی ہے۔جماعت احمدیہ کو یہ حکم ہے کہ فَقُولُوا اشْهَدُوا ایسے لوگوں سے کہہ دیں تم گواہ رہو کہ ہم