انوار القراٰن (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 290 of 587

انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 290

۲۹۰ سورة البقرة تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث اور مجاہدہ کرو گے۔محنت نہیں کرو گے تو تمہیں کچھ نہیں ملے گا۔( خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۴۹۹) اللہ تعالی سورہ بقرہ میں فرماتا ہے:۔رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النّارِ یہاں دعاؤں کی بنیاد رکھی گئی۔یہاں یہ فرمایا گیا کہ دنیوی نعماء کے حصول کے لئے بھی دعائیں کریں اور اُخروی نعماء کے حصول کے لئے بھی دعائیں کرو اور وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ کا فقرہ ورلی زندگی اور اُخروی زندگی کو باندھ دیتا ہے کیونکہ اسی زندگی کی بنیاد پر اخروی زندگی کی جنتوں کا انحصار ہے تو بہت بڑا عالم ہمارے سامنے رکھ دیا گیا۔فی الدُّنْيَا حَسَنَةً دنیا کی ساری نعمتیں جو خدا تعالیٰ نے انسان کے لئے پیدا کی ہیں تم ان کے حصول کے لئے دعائیں کرو۔صرف یہ کہہ کر کہ دعائیں مانگو خاموشی نہیں اختیار کی بلکہ کیا دعائیں مانگو اس کے اوپر بھی بڑی وسیع روشنی ڈالی گئی ہے۔في الدُّنْيَا حَسَنَةً کے دو پہلو ہیں۔ایک ایسی نعمتیں ہیں ہماری اس ؤر لی زندگی سے تعلق رکھنے والی جن کا تعلق خود ہمارے نفس کے ساتھ ہمارے وجود کے ساتھ ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو بے شمار قوتیں اور استعداد میں عطا کی ہیں ان کے لئے دعائیں مانگو کہ اللہ تعالیٰ کی منشاء کے مطابق پروان چڑھیں اور ان قوتوں کو اس لئے دیا گیا انسان کو کہ جو یہ کہا گیا تھا کہ تمہاری خدمت پر ہر شے کو مامور کیا گیا ہے وہ ہر شے سے خدمت لینے کے قابل ہو جائے۔وَسَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّبُوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ۱۴) تمہیں ہر طاقت دے دی گئی تا تم ہر شے سے خدمت لے سکو تو دعا مانگو کہ اس قدر عظیم نعمتیں جو تمہیں ملیں ، آنکھ ہے خدا تمہیں توفیق دے کہ آنکھ سے بہترین اور اعلیٰ ترین اور پورے کا پورا فائدہ اٹھانے والے بنو تم۔یہ دعا خدا تعالیٰ سے مانگو۔بہت سے آنکھوں والے ہیں جو آنکھیں رکھتے ہوئے بھی آنکھوں سے فائدہ نہیں اٹھا رہے اور اندھے کے اندھے اس دنیا سے گزر جاتے ہیں۔قرآن کریم میں بہت جگہ ان کا ذکر آیا ہے۔کان ہیں جن سے ایک تو تمہارا اپنا مشاہدہ تعلق رکھتا ہے ایک تو تمہارا اپنا حصول علم تعلق رکھتا ہے مثلاً کلاس میں بیٹھا ہوا طالب علم اگر کان کھول کے نہ رکھے تو فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔تو رب زدني علمًا (ظہ : ۱۱۵) کی دعا میں یہ ساری چیز میں آگئیں۔تو یہ جتنی نعمتیں ہیں ان سب کے حصول کے لئے دعا کرو۔انسان یہ دعا کرے اپنے رب سے کہ اے خدا! جو تو نے مجھے قو تیں اور استعدادیں دی ہیں اپنے فضل سے مجھے یہ توفیق عطا کر کہ میں اپنی ہر قوت اور استعداد کی نشو نما کروں اور اسے کمال تک پہنچاؤں اور ان سے بہترین فائدہ تیری رضا کے حصول