قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 80 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 80

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات ) کہ ان کے بابرکت وعظ سے کئی کروڑ مسلمان اس زمین میں پیدا ہوجائیں۔اور پھر ٹاٹ پوش درویشوں کے رنگ میں ہندوستان میں آئیں اور بہت سے حصہ آریہ ورت کو اسلام سے مشرف کر دیں اور یورپ کی حدود تک لا إلهَ إِلَّا اللہ کی آواز پہنچادیں تم ایمانا کہو کہ کیا یہ کام اُن لوگوں کا ہے جو جبر امسلمان کئے جاتے ہیں۔جن کا دل کافر اور زبان مومن ہوتی ہے؟ نہیں بلکہ یہ ان لوگوں کے کام ہیں جن کے دل نور ایمان سے بھر جاتے ہیں۔اور جن کے دلوں میں خدا ہی خدا ہوتا ہے۔“ پیغام صلح۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 467) 60 80