قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 79 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 79

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) ہے۔بیشک خدا حلیم ہے۔مگر جب کسی قوم کی شرارت حد سے گزرجاتی ہے۔تو وہ ظالم کو بے سزا نہیں چھوڑتا۔اور آپ اُن کے لئے تباہی کے سامان پیدا کر دیتا ہے۔میں نہیں جانتا کہ ہمارے مخالفوں نے کہاں سے اور کس سے سن لیا کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے۔خدا تو قرآن شریف میں فرماتا ہے: لَا إِكْرَاهَ فِي الدين (سورۃ البقرہ، سورۃ نمبر 2 آیت نمبر 257) یعنی دین اسلام میں جبر نہیں تو پھر کس نے جبر کا حکم دیا۔اور جبر کے کونسے سامان تھے۔اور کیا وہ لوگ جو جبر سے مسلمان کئے جاتے ہیں اُن کا یہی صدق اور یہی ایمان ہوتا ہے کہ بغیر کسی تنخواہ پانے کے باوجود دو تین سو آدمی ہونے کے ہزاروں آدمیوں کا مقابلہ کریں۔اور جب ہزار تک پہنچ جائیں تو کئی لاکھ دشمن کو شکست دے دیں۔اور دین کو دشمن کے حملوں سے بچانے کے لئے بھیڑوں بکریوں کی طرح سر کٹا دیں۔اور اسلام کی سچائی پر اپنے خون سے مہریں کر دیں۔اور خدا کی توحید کے پھیلانے کے لئے ایسے عاشق ہوں کہ درویشانہ طور پر سختی اُٹھا کر افریقہ کے ریگستان تک پہنچیں اور اُس ملک میں اسلام کو پھیلا دیں۔اور پھر ہر یک قسم کی صعوبت اُٹھا کر چین تک پہنچیں نہ جنگ کے طور پر بلکہ محض درویشانہ طور پر۔اور اس ملک میں پہنچ کر دعوت اسلام کریں۔جس کا نتیجہ یہ ہوا 79