قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 75 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 75

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) جو جہاد نفس کی خاطر نہیں بلکہ محض اللہ تعالیٰ کی خاطر کیا جا رہا ہو اس میں دشمنوں سے قتال کے مقابلہ پر سختی کرنے کا حکم ہے خواہ دل کتنا ہی نرم ہو۔ایک دوسری آیت سے اس سختی کا فائدہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کے نتیجہ میں، جو قتال میں شامل ہونے والے لوگ نہیں ہیں، وہ بھی ڈر جائیں گے اور ناحق مسلمانوں سے قتال نہیں کریں گے جیسا کہ فرمایا : فَشَرِدْ بِهِمْ مَنْ خَلْفَهُمْ (الانفال: ۵۸) اعتراض آیت نمبر: (W)2 وَذُوْا لَوْ تَكْفُرُوْنَ كَمَا كَفَرُوْا فَتَكُوْنُوْنَ سَوَاءٌ فَلَا تَتَّخِذُوا مِنْهُمْ اَوْلِيَاءَ حَتَّى يُهَاجِرُوْا فِي سَبِيْلِ اللهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَخُذُوهُمْ وَ اقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ط ص وَجَدْتُمُوهُمْ وَلَا تَتَّخِذُوا مِنْهُمْ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا ( سورة النساء،سورۃ نمبر 4، آیت نمبر 90) ۹۰ ترجمہ : وہ چاہتے ہیں کہ کاش تم بھی اُسی طرح کفر کرو جس طرح انہوں نے کفر کیا۔نتیجہ تم ایک ہی جیسے ہو جاؤ۔پس ان میں سے کوئی دوست نہ بنایا کرو یہاں تک کہ وہ اللہ کی راہ میں ہجرت کریں۔پس اگر وہ پیٹھ دکھا جائیں تو اُن کو پکڑو اور ان کو قتل کرو 75