قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 41 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 41

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) سلطنت اور خوشیوں میں جائے گا۔اس لئے اے گنتی پتر ! تو لڑنے کے لئے مستعد ہوکر کھڑا ہو جا۔ترجمہ 38: سکھ دُکھ نفع نقصان اور فتح شکست کو یکسان سمجھ کر جنگ کے لئے ہمت کی کمر باندھ۔تب مجھے باپ نہ لگے گا۔شری مد بھگوت گیتا مؤلفہ پرم سنت پرن دھنی مہاریشی شیو برت لال جی مہاراج اشاعت 1977 ء ) ہمارے دیش بھارت میں ہندو احباب دسہرے کا تہوار بڑے جوش اور عقیدت سے مناتے ہیں اور اس سے پہلے رام لیلا اور سیریل میں وہ مناظر پیش کیے جاتے ہیں جو رام چندر جی مہاراج کا لنکا پر چڑھائی کر کے راون اور اس کے ساتھیوں کو ہلاک و برباد کرنے والے ہیں۔درخواست دہندہ جیسی سوچ رکھنے والا اگر کوئی انسان یہ اعتراض کرے کہ ان مناظر کو دیکھ کر تو بہت سے نو جوان رامچندر جی کی طرح اپنے دشمن کو راون سمجھتے ہوئے تباہ و برباد کر دیں گے اور ان کے دلوں میں جذ بہ انتقام پیدا ہو گا کیا اس وجہ سے درخواست دہندہ اس تہوار کے روکنے کی بھی درخواست دیں گے۔؟؟ ہرگز نہیں۔41