قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 42
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) معترض نے ایک یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ قرآن مجید میں اکثر مقامات میں مثبت اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے تعلیمات دی گئیں ہیں اور دوسری جگہ قتال کی تعلیم بھی دی گئی ہے اور معترض کے نزدیک العیاذ باللہ ان کو حذف کرنا چاہئے۔معترض کو چاہئے کہ وہ یہود و نصاری کی مقدس کتاب عہد نامہ قدیم اور جدید New testament and old testament کا بغور مطالعہ کریں اس میں بھی مثبت تعلیمات ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جنگ کے بارے میں بھی ہدایات دی گئی ہیں۔نیز معترض کو گیتا کا بھی مطالعہ کرنا چاہیے ایک طرف اس میں بہت قیمتی نصائح کرشن جی مہاراج نے کی ہیں اور دوسری طرف جنگ کے لیے بھی اُکسایا ہے۔اور اس کی تفصیل بیان کی جاچکی ہے۔پس ان مثالوں سے معترض کو سمجھ لینا چاہیے کہ قرآن مجید نے حالت امن کے بارے میں بھی تعلیمات دی ہیں اور اسی طرح اگر ان پر جنگ کے حالات مسلط کر دیئے جائیں تو ان حالات کے بارے میں بھی راہنمائی کی ہے۔اگر جنگ کے بارے میں ہدایات نہ دی جاتیں تو یہ اعتراض ہوسکتا تھا کہ یہ کتا 42