قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 95 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 95

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اس میں اُترنے والے ہو۔وضاحت: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں بعض دوسرے مقامات پر فرمایا۔وَ اِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرُ (سورة الفاطر سورة نمبر ۲۵ 35 آیت نمبر 25) اور کوئی امت نہیں مگر ضرور اس میں کوئی ڈرانے والا گزرا ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے ہر قوم میں کوئی نہ کوئی نذیر اور ہادی بھیجا ہے ایک اور آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا وَ لِكُلِّ قَوْمٍ هَادِل ( سورة الرعد سورۃ نمبر 13 آیت نمبر 8) ترجمہ: اور ہر قوم کے لئے ایک راہنما ہوتا ہے۔حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ یا رسول الله كم الانبياء؟ قال ما ئة الف وأربعه و عشرون ألفاً ( تفسیر القرآن العظیم للامام الجلیل اسماعیل بن کثیر 774هجری تفسیر سورۃ النساء) کہ دنیا میں کتنے نبی آئے ہیں آپ صلی لا یہ تم نے فرمایا ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی اللہ نے اس دنیا میں بھجوائے۔95