قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 94
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اہل کتاب یا دوسرے مذاہب کے لوگوں سے دوستی بنانے سے ہر گز منع نہیں کیا گیا۔البتہ اُن لوگوں سے روکا گیا ہے جو کہ دین اسلام کے عقائد و نظریات اور مقدسات کی تو ہین اور اہانت کرتے ہیں۔لیکن یہاں دوستی نہ کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ استہزاء کرنے والوں کے خلاف اس طرح کے مظاہرے کئے جائیں جن کے ذریعہ ملک وقوم کا جانی و مالی نقصان ہو۔اسکی اسلام ہرگز اجازت نہیں دیتا۔پرامن طریق سے اپنی بات رکھنے اور معترضین کا جواب دینے کی اجازت ہے۔اس وضاحت کے بعد نہ تو اس پر کوئی اعتراض رہتا ہے اور نہ ہی نا معقول سوال کی گنجائش باقی رہتی ہے۔اعتراض آیت نمبر : (0)2 إنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ * أَنْتُمْ لَهَا ورِدُونَ * (سورۃ الانبیاء،سورۃ نمبر 21 آیت نمبر 99) ترجمہ: یقینا تم اور وہ جس کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے جہنم کا ایندھن ہو۔تم 94 94