قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 85
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) ترجمہ: اور میں نے جن و انس کو پیدا نہیں کیا مگر اس غرض سے کہ وہ میری عبادت کریں۔پھر فرمایا الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَيُوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ (سورۃ الملک، سورۃ نمبر 67 آیت نمبر 3) ترجمہ: وہی جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تا کہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل کے اعتبار سے بہترین ہے۔اور وہ کامل غلبہ والا (اور ) بہت بخشنے والا ہے۔پھر فرمایا وَ هَدَيْنَهُ النَّجْدَيْنِ (سورة البلد، سورۃ نمبر 30 آیت نمبر (10) ترجمہ: اور ہم نے اُسے دو مرتفع راستوں کی طرف ہدایت دی۔نیز فرمایا فَالْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَتَقُوهَا (سورۃ الشمس، سورۃ نمبر 91 آیت نمر 9) ترجمہ: پس اُس کی بے اعتدالیوں اور اس کی پر ہیز گاریوں ( کی تمیز کرنے کی صلاحیت ) کو اس کی فطرت میں ودیعت کیا۔85