قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 74
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) غلبہ پالے گا۔ایک معین تعداد بیان فرمائی گئی ہے کہ اگر سو ہوں تو ہزار پر غلبہ پالیس گے جو عین ممکن ہے۔اس آیت میں یہ ذکر ہے کہ سر دست تمہاری کمزوری کی حالت ہے۔نہ پوری خوراک میسر ہے نہ ہتھیار میسر ہیں۔اس لئے تم اگر سو ہو تو دوسو پر غلبہ پاؤ گے۔لیکن جب تمہارا رعب قائم ہو جائے گا تو آنے والی نسلوں میں ہزار، دس ہزار پر بھی غالب آسکے گا۔آنے والی نسلوں کے لئے جو بڑی فتح کی پیشگوئی فرمائی گئی ہے اس کی بنیاد ابتدائی مومنین نے ہی ڈالی تھی۔اعتراض آیت نمبر : (n)2 يَايُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَ الْمُنْفِقِينَ وَ اغْلُظْ عَلَيْهِمْ وَمَأْوَهُمْ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ (3) ( سورة التحريم ،سورۃ نمبر 66، آیت نمبر 10) ۱۰ ترجمہ : اے نبی ! کفار سے اور منافقین سے جہاد کر اور ان کے مقابلہ پر سختی کر۔اور اُن کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔اس آیت کی وضاحت کرتے ہوئے حضرت خلیفہ مسیح الرابع فرماتے ہیں کہ: 74